Urdu News

میرا بائی چانو اور پانچ دیگر ہندوستانی اسپورٹس ویمن آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے نامزد

میرا بائی چانو

گوہاٹی۔9؍ فروری

بی بی سی نے میرابائی چانو کو باوقار بی بی کے اگلے ایڈیشن کے لیے کھیلوں کی پانچ نامور شخصیات میں سے ایک کے طور پر نامزد کیا ہے ،میرابائی چانو کو ویٹ لفٹنگ کے لیے، ساکشی ملک اور ونیش پھوگٹ کو ریسلنگ، پی وی سندھو کو بیڈمنٹن کے لیے اور نکھت زرین کو مکے باز اس ایوارڈ کے لیے شامل کیا گیا ہے۔

میرا بائی چانو شمال مشرقی ہندوستان کی واحد خاتون ہیں جنہیں اس باوقار ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔تنظیم کی ہندوستانی سربراہ روپا جھا کے مطابق، اس ایوارڈ کے فاتح کا اعلان 5 مارچ کو کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ، انڈین اسپورٹس ویمن آف دی ایئر کے ایوارڈ کے علاوہ، ایک مشہور کھلاڑی کو لائف ٹائم اچیو منٹ  ایوارڈ ملے گا۔ رپورٹس کے مطابق، انڈین پیرا سپورٹس وومن آف دی ایئر اور انڈین ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر کو بھی ایوارڈز دیئے جائیں گے۔

 آسام میزورم بارڈر فیسٹیول اختتام پذیر

ہیلاکنڈی ضلع کے منی پور کے ابھیجیت ناگ منی اسٹیڈیم میں آج دو روزہ آسام-میزورم بارڈر فیسٹیول کا اختتام ہوا۔ آسام کے ہیلاکنڈی ضلع اور میزورم کے کولاسیب ضلع کے ڈپٹی کمشنر نثارگ ہیوارے اور جان ایل ٹی سانگا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ تہوار اتحاد، بھائی چارے، بقائے باہمی کے جذبے کو تقویت بخشے گا۔

دونوں ریاستوں کے درمیان ثقافتی اتحاد اور اقتصادی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسام اور میزورم دونوں کے وزرائے اعلیٰ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاستیں سرحدی مسائل کے پرامن حل پر آئیں گی اور اچھے تصفیے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

Recommended