Urdu News

موہالی ٹیسٹ: ہندوستان نے پہلے دن لنچ تک 2 وکٹ پر 109 رن بنائے

موہالی ٹیسٹ: ہندوستان نے پہلے دن لنچ تک 2 وکٹ پر 109 رن بنائے

موہالی، 04 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

موہالی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن لنچ تک ہندوستان نے 2 وکٹ پر 109 رن بنائے۔ ہنوما وہاری 30   اور سابق کپتان وراٹ کوہلی اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، وہ 15 رن بنا کر نا ٹ آؤٹ ہیں۔

میچ میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ روہت اور مینک اگروال نے ہندوستان کو اچھی شروعات دلائی اور پہلی وکٹ کے لیے 52 رن جوڑے۔ ہندوستانی ٹیم کو پہلا جھٹکا 52 کے مجموعی اسکور پر روہت شرما کی صورت میں لگا۔ روہت نے 29 رن کی چھوٹی اننگ کھیلی۔ روہت کو لہیرو کمارا نے لکمل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد ہندوستان نے 80 کے مجموعی اسکور پر اپنا دوسرا وکٹ مینک اگروال کی صورت میں گنوایا۔ مینک 33 رن بنائے اور انہیں لستھ   ایمبولڈینیا کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد لنچ تک کوہلی اور وہاری نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے کوہلی کو ان کے 100ویں ٹیسٹ میچ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے جمعہ کو اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی کو اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیلنے پر مبارکباد دی۔

کوہلی جمعہ کو پنجاب کے موہالی میں سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں اپنا 100 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔

شاہ نے ٹویٹ کیا، "ان کا سفر جذبے،  لگن اور عزم کا امتزاج رہا ہے۔ اس تاریخی ٹیسٹ پر ٹیسٹ کرکٹ کی نئی تعریف کرنے اور اسے نئی زندگی دینے کے لیے وراٹ کوہلی کو مبارک ہو۔

ہندوستان کے سابق کپتان کوہلی اب سچن تیندولکر، راہل ڈراوڈ، وی وی ایس لکشمن، انیل کمبلے، کپل دیو، سنیل گواسکر جیسے لیجنڈ کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے 100 یا اس سے زیادہ ٹیسٹ میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔

میچ میں بھارت نے جمعہ کو سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے لنچ تک 2 وکٹ پر 109 رن بنائے ہیں۔ ہنوما وہاری 30 اور وراٹ کوہلی 15 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Recommended