Urdu News

نیتھن لیون نےہندوستانی سرزمین پرتاریخ رقم کردی،انگلینڈ کےسابق باؤلرکوپیچھےچھوڑخصوصی ریکارڈبنایا

آسٹریلیا کے آف اسپنر نیتھن لیون

آسٹریلیا کے آف اسپنر نیتھن لیون نے بھارت کے خلاف چوتھے بارڈر گواسکر ٹیسٹ میچ میں شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں کسی غیر ملکی باؤلر کے ذریعہ ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

انہوں نے ہندوستانی سرزمین پر اپنا 55 واں ٹیسٹ وکٹ لیا، کے ایس بھرت کو 44 رن پر آؤٹ کیا۔ انہوں نے یہ کارنامہ انگلینڈ کے سابق لیفٹ آرم اسپن باؤلر ڈیرک انڈر ووڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا۔  انہوں نے ہندوستانی سرزمین پر ٹیسٹ میں 44 وکٹیں حاصل کیں۔

 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کو شین وارن کے بعد لیون کی شکل میں ایک بہترین باؤلر ملا ہے جس نے کئی میچوں میں ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ لیون کی زبردست اسپن باؤلنگ کی وجہ سے آسٹریلیا نے ہندوستان میں کئی میچ جیتے۔ بتا دیں کہ اس سیریز کے تیسرے میچ میں لیون نے 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔جہاں ڈیرک انڈر ووڈ نے ہندوستان میں 16 ٹیسٹ میں 54 وکٹیں حاصل کیں وہیں لیون نے صرف 11 ٹیسٹ میں 55 وکٹیں حاصل کیں۔

 لیون نے ہندوستان کے خلاف 26 ٹیسٹ میچوں میں کل 115 وکٹیں حاصل کیں۔ جس میں انہوں نے میچ کے دوران 9 بار 5 اور 2 بار 10 وکٹیں حاصل کیں۔ تاہم ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے معاملے میں انگلینڈ کے بولر جیمز اینڈرسن بدستور نمبر 1 پر براجمان ہیں۔ انہوں نے بھارت کے خلاف 139 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

میچ کی بات کریں تو آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 480 رن بنائے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے 173 اوور کے بعد 6 وکٹوں کے نقصان پر 557 رن بنائے۔

Recommended