Urdu News

نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ: سریتا مورنے خطابی میچ میں گیتا پھوگاٹ کو شکست دی

نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ: سریتا مورنے خطابی میچ میں گیتا پھوگاٹ کو شکست دی

کشتی کی رنگ سے طویل عرصے سے دور رہنے والی گیتاپھوگاٹ کو آخرکارخطابی مقابلے میں ہار کا سامنا کرناپڑا۔ انہیں سریتا مور نے  اپنے ہنر کا بہترین نمونہ پیش کرتے ہوئے شکست دی اورقومی کشتی چیمپئن شپ میں خواتین کے 59 کلوگرام زمرے کاخطاب اپنے نام کر لیا۔

دوسری جانب دیویاکاکرن اور ساکشی ملک جیسیمضبوطپہلوانوں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ خواتین میں 59 کلوگرام وزن کا سب سے مشکل زمرہ تھا کیونکہ عالمی چیمپئن شپ کی تین میڈلسٹ خطاب کی دوڑ میں تھیں۔

عالمی چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی سریتا مور کو صرف پوجا ڈھانڈا (2018 کی عالمی چیمپئن شپ کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی)سے مشکل چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔  انہوں نے اپنے حریف کو دو مقابلوں میں شکست دی اور ایک مقابلے کو پوائنٹس کی بنیاد پر جیتا۔

گیتا پھوگاٹ نے تین سال زچگی کی چھٹی پر رہنے کے بعد مسابقتی ریسلنگ میں واپسی کی تھی۔ عالمی چیمپئن شپ 2012 کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی 32 سالہ گیتا نے فائنل تک کا سفر طے کیالیکن یہاں انہیں 26 سالہ سریتا مورنے 8-0 سے شکست دی۔ گیتا نے آخری بار 2017 میں قومی چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا جب انہوں نے فائنل میں سریتا کو شکست دی تھی۔

گیتا نے کہا کہ فائنل میں 8-0 کا اسکور تکلیف دہ تھا لیکن وہ چاندی کا تمغہ جیت کر خوش  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتح اور شکست سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن جس طرح کی شکست رہی، وہ تکلیف دہ ہے۔ فائنل میں میں اپنی حکمت عملی کے مطابق نہیں کھیل سکی۔ میں نے سریتا کو غلبہ حاصل کرنے کا موقع دیا“۔

گیتا کی چھوٹی بہن سنگیتا نے 63 کلوگرام کاخطاب جیتا۔ اس وزن کے زمرے میں منیشا نے ساکشی ملک کو 6-1 سے شکست دی۔ ریو اولمپکس 2016 کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی ساکشیگذشتہ کچھ عرصے سے جدوجہد کر رہی ہیں اور انہیں گھریلو مقابلوں میں ہارکا سامنا کرنا پڑرہاہے۔

انڈر۔ 23 ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی دیویا کاکرن کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ انہیں پنکی نے شکست دی جس نے بعد میں گولڈ میڈل جیتا۔ کلوندر کو چاندی کا تمغہ ملا۔

شیوانی پنوار اور سمرن نے بھی 50 کلوگرام وزن کے زمرے میں اپنی کارکردگی سے متاثر کیا۔ شیوانی نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والی  سیما بسلا کو سیمی فائنل میں 7-2 سے شکست دی اور سمرن کو ہرا کر طلائی کا تمغہ حاصل کیا۔

Recommended