اولمپک تیر اندازی: دیپیکا اور پروین مخلوط ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
ٹوکیو، 24جولائی (انڈیا نیرٹیو)
دیپیکا کماری اور پروین جادھو کی جوڑی ہفتہ کے روز اولمپک تیر اندازی کی مخلوط ٹیم ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہوگئی۔دیپیکا اور پروین کی جوڑی نے ہفتہ کو پری کوارٹر فائنل میں چینی تائپے کی جوڑی لن چی ان اور تانگ چیہ چون کو شکست دی۔
میچ میں ایک موقع پر 3-1 سے پیچھے رہنے والی ہندوستانی جوڑی نے چینی تائپے کو 5-3 سے شکست دے کر عمدہ واپسی کی۔ دپیکا اور پروین کا مقابلہ اب کوارٹر فائنل میں جنوبی کوریا سے ہوگا۔فیصلہ کن سیٹ جیتنے کے لئے ہندوستانی جوڑی کو 10 پوائنٹس درکار تھے اور دیپیکا نے پورے 10 اسکور کرکے کوارٹر فائنل میں ہندوستان کو آگے بڑھایا۔
پروین جادھوکارینک مردوں کے انفرادی تیر اندازی میں سب سے زیادہ ہے جس کی وجہ سے اسے دیپکا کماری کے ساتھ مقابلہ کرنے کا موقع ملا، اسکورکی درجہ بندی کے نتیجے میں انہیں ترجیح دی گئی۔ پروین نے رینکنگ راؤنڈ میں 31 ویں پوزیشن حاصل کی تھی۔