Urdu News

ہندستان کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روزانگلینڈ نے لنچ تک تین وکٹوں پر 355 رنز بنائے

انگلینڈ کرکٹ کپتان روٹ

چنئی ، 06 فروری (انڈیا نیرٹیو)

 ہندستان کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے لنچ تک تین وکٹوں پر 355 رنز بنائے ہیں۔ کپتان جو روٹ 156 اور بین اسٹوکس 63 رنز بناکرکھیل رہے ہیں۔

اس میچ میں روری برنس اور ڈومینک سیبلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو عمدہ آغاز دیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 60 سے زیادہ رنز کا اضافہ کیا ،

 لیکن 33 کے ذاتی اسکور پربرنس آر اشون کی گیندپررشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ انگلینڈ کی ٹیم کو دوسرا دھچکا لگا جب جسپریت بمرہ نے صفر پرڈینیئل لارنس کوایل بی ڈبلیوکرکے پویلین لوٹادیا۔

اس کے بعد روٹ اور سبلی نے تیسری وکٹ کے لئے 200 رنز کی شراکت کی۔ 263 کے مجموعی اسکور پر جسپریت بومرہ نے سبلی (87) کو ایل بی ڈبلیو کیا اور انگلینڈ کو تیسرا دھچکا دیا۔

 اس کے بعد روٹ اینڈ اسٹوکس نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ دونوں نے اب تک چوتھی وکٹ کے لیے 92 رنز کا اضافہ کیا ہے۔ ہندستان کی جانب سے جسپریت بمراہ نے دو اور اشون نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Recommended