Urdu News

ہرکرکٹ فین تک آئی پی ایل پہنچانا ہمارا مقصد: نیتا امبانی

ریلائنس انڈسٹریزکی ڈائریکٹر نیتا امبانی

نئی دہلی 17 جون 2022:

آئی پی ایل میڈیا رائٹس ای۔نیلامی  کے بعد ردعمل کااظہار کرتے ہوئے  ریلائنس انڈسٹریز کی ڈائریکٹر  نیتا امبانی نے کہا ہے کہ  کھیل ہمیں تفریح فراہم کرتے ہیں، ہمیں متاثر کرتے ہیں اور ہمیں ایک ساتھ جوڑےرکھتے ہیں۔ ہندوستان  اور کھیلوں میں کرکٹ اور کرکٹ میں آئی پی ایل  بہترین ہے۔ اس لیے ہمیں اس شاندار کھیل اور اس شاندار لیگ کے ساتھ اپنی وابستگی کو مزید گہرا کرنے پر  ناز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ’’ ہمارا مشن   آئی پی ایل  کے شاندار تجربہ  کو ہر کرکٹ پریمی تک لے جانا ہے، چاہے وہ ملک  یا دنیا کے کسی بھی حصہ میں ہوں۔‘‘

وائے کام18 نہ صرف 2023 سے 2027 یعنی آئندہ پانچ سال  ہر ایک آئی پی ایل  میچ کی آن لائن سٹریمنگ کرے  گا بلکہ  دنیا بھر کی سرکردہ  سپورٹس  لیگوں  کی نشریات بھی کرے  گا جس میں این بی اے  اور لا لیگا شامل ہیں۔ عالمی سطح پر وائے کام18نے  سرکردہ  کرکٹ ممالک  سمیت 5 بین الاقوامی شعبوں  میں سے 3 میں ٹی وی کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل رائٹس بھی حاصل  کئے ہیں۔

وائے کام18 سپورٹس دنیا بھر  کے  بہترین کھیلوں کا نیا ڈیسٹی نیشن ہے  جس کے لیے ٹی و ی چینل  سپورٹس 18 اور ڈیجیٹل  پلیٹ فارم ووٹ    ہیں، جہاں  کھیل کے شیدائیوں  کو  فیفا  ورلڈ کپ قطر 2022، این بی اے، لا لیگا، لیگ۔1، سیری اے اور دیگر   ٹاپ  اے ٹی پی اور   بی ڈبلیو ایف  ایونٹس دیکھنے کو ملیں گے۔ آئی پی  ایل  ڈیجیٹل  میڈیا رائٹس  خریدنے کے ساتھ   اب وائے کام 18 نے  کرکٹ نشریات   کی دنیا  مےں بھی قدم رکھا ہے ۔ اس ڈیل  کے ساتھ ہی یہ ملک  کے  سرکردپ  سپورٹس  پلیٹ فارم  میں شامل ہوگیا ہے۔

Recommended