Urdu News

سری نگر میں سمر آئس سٹاک چیمپئن شپ میں 200 سے زیادہ کھلاڑیوں کی شرکت

سری نگر میں سمر آئس سٹاک چیمپئن شپ میں 200 سے زیادہ کھلاڑیوں کی شرکت

سری نگر، 6 ستمبر

جموں و کشمیر کے 12 اضلاع کے 200 سے زیادہ کھلاڑیوں نے جموں و کشمیر آئس اسٹاک ایسوسی ایشن اور جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ جے اینڈ کے سمر آئس اسٹاک چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔  ‘مائی یوتھ مائی پرائیڈ’ اقدام کے تحت منعقد ہونے والے اس ایونٹ کے لیے یونین ٹیریٹری کے تمام شرکانے شرکت کی اور ٹیم گیم، ٹارگٹ گیم، فاصلہ اور انفرادی ہدف سمیت مختلف زمروں میں مقابلہ کیا۔

 دراصل آئس اسٹاک روایتی طور پر برف کی سطح پر کھیلا جاتا ہے لیکن دنیا کے دیگر حصوں تک اس کی رسائی کو بڑھانے کے لیے، چیمپئن شپ گرمیوں کے دوران کنکریٹ کی سطحوں پر بھی منعقد کی جاتی ہے۔

اس سے پہلے یہ صرف جرمنی، آسٹریا اور اٹلی تک محدود تھا۔ کھلاڑی برف پر کھیلی جانے والی سرمائی چیمپئن شپ کے لیے خود کو تیار کرتے ہوئے بڑے جوش و خروش سے اس کھیل میں حصہ  لیا۔ایونٹ میں شامل کھلاڑیوں میں سے ایک عبید خان نے اس کھیل کو توازن کا کھیل قرار دیا۔

 عبید خان نے بتایا، “یہ توازن کا کھیل ہے جس میں آپ کا نیورو-مسکولر کوآرڈینیشن دیکھا جاتا ہے… جو شخص اس گیم میں سبقت لے جاتا ہے اس کے پاس توازن اور ہم آہنگی کی صلاحیت کے یہ تمام اجزاء ہوتے ہیں۔ایک اور کھلاڑی نے اسے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم قرار دیا۔

 سلیقہ طارق نے کہا، یہ ایک ریاستی سطح کی چیمپئن شپ ہے اور اس لیے ہمارے لیے اپنی ریاست کو پیش کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہاں سے کوالیفائی کرنے کے بعد، ہم قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے بھی جا سکتے ہیں۔ اس لیے یہ ہمارے لیے بہت بڑی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایونٹ کھلاڑیوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے کیونکہ یہ انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر فٹ رکھتا ہے۔

 دریں اثنا، ایونٹ کے کوچ اور شریک آرگنائزر عرفان عزیز بوٹا نے بتایا کہ اس کھیل نے حال ہی میں 2020 کے اولمپک گیمز میں اپنی جگہ بنائی ہے۔   انہوں نے بتایا کہ ہم آج یہاں جے اینڈ کے آئس اسٹاک چیمپئن شپ کے سمر ورژن کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

Recommended