Urdu News

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا دعویٰ ، ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں نہیں کھیلا جائے گا

ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں نہیں کھیلا جائے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا دعویٰ ، ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت میں نہیں کھیلا جائے گا

اسلام آباد ،نئی دہلی،05جون (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے بارے میں ایک بڑا دعویٰ کیا ہے ، جس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے۔ پی سی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ ہندوستان میں نہیں متحدہ عرب امارات یعنی یو اے ای میں کیونکہ بھارت میں کورونا وائرس کی صورت حال کافی خوفناک ہے۔

مانی نے مزید کہا کہ پوری دنیا کے کرکٹ شیڈول دباؤمیں ہے۔ انہوں نے کہا ، "ان دنوں کرکٹ میچ کا انعقاد کرنا آسان نہیں ہے۔ تمام کرکٹ بورڈ ایڈجسٹمنٹ کررہے ہیں اور پی سی بی نے کوئی نیا کام نہیں کیا ہے۔

" پی سی بی کے چیئرمین نے کہا کہ اس طرح کے قومی اور بین الاقوامی وعدوں میں شامل تمام افراد کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ "ہم کوئی خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ کھلاڑیوں اور عہدیداروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔"

جب آئی سی سی کے آخری اجلاس کے تفصیلی نتائج کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ وہ تفصیلات میڈیا کے ساتھ شیئر کریں۔

 اس سے قبل پی سی بی کے چیئرمین سے پھر این اے کمیٹی کی تنقید کے گھیرے میں آ گئے تھے کیوں کہ انہوں نے پھر سے ایوان کے ساتھ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خا ن کی تنخواہ کی تفصیلات شیئر کرنے سے انکار کردیا تھا۔ حالاں کہ  انہوں نے کہا کہ وہ ایسا ان کیمرا میٹنگ میں کر سکتے ہیں ۔

Recommended