پاکستان :کشمیر پریمیئرلیگ کو ہندوستان اور بی سی سی آئی کی حمایت کی ضرورت: پاکستانی کرکٹر
نئی دہلی: پاکستان(Pakistan) کا کشمیر پریمیئر لیگ(Kashmir Premier League) اپنے کھیل سے زیادہ دوسری وجوہات سے ہی سرخیاں بٹور رہا ہے۔ کچھ اس لیگ کی حمایت کر رہے ہیں تو کچھ لیگ شروع ہونے سے پہلے ہی اس سے ہٹ گئے۔ اس کے بعد پاکستانی کرکٹر کامران اکمل(Kamran Akmal) نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ(Kashmir Premier League) کو بی سی سی آئی(BCCI) اور ہندوستان کے حمایت کی ضرورت ہے۔
کامران اکمل کو لگتا ہے کہ کھیل کو ہمیشہ ترغیب دی جانی چاہیے اور کشمیر پریمیئر لیگ کو اپنے پہلے سال میں کامیاب ہونے کے لیے حمایت کی ضرورت ہے۔ مونٹی پنیسر ذاتی وجوہات سے اس لیگ سے ہٹ گئے تھے۔ جبکہہرشل گبس نے دعویٰ کیا تھا کہ اس لیگ میں حصہ لینے کے لیے بی سی سی آئی انہیں دھمکی دے رہا ہے۔
کامران اکمل نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ مظفرآباد میں اتنے بڑے پیمانے پر کے پی ایل کا انعقاد کرنا آسان نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے حساب سے جب کھیلوں کی بات آتی ہے تو ایک ملک کو دوسرے ملک کا ساتھ دینا چاہئے، نہ کہ رکاوٹ ڈالنی چاہئے۔ یہ صحیح نہیں ہے۔ کھیل ہمیشہ متحد کرتا ہے۔ مونٹی پنیسر نے کے پی ایل سے ہٹنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں ٹوئٹ کرکے واضح کر دیا تھا کہ بی سی سی آئی نے انہیں دھمکی نہیں دی تھی۔