Urdu News

پاکستانی کھیلاڑیوں کی تنخواہ جان کر ہوجائیں گے حیران، کیوں ہے پاکستانی کپتان بابراعظم پریشان؟

پاکستانی کرکٹ کپتان بابر اعظم

ایک طرف جہاں بی سی سی آئی (BCCI) دنیا کا سب سے امیر بورڈ بن چکا ہے اور ہندوستانی کھلاڑیوں پر بھی پیسوں (Indian Cricketers Salary) کی برسات ہو رہی ہے، وہیں دوسری طرف پاکستان کے کھلاڑی اپنی کم تنخواہ (Pakistan Cricket Players Salary) کا رونا رو رہے ہیں۔ جانئے پاکستانی کھلاڑیوں کو کتنی تنخواہ ملتی ہے؟

پاکستان کے کپتان بابر اعظم (Babar Azam Salary) نے پی سی بی سے اپنی تنخواہ بڑھانے کی گہار لگائی ہے۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دنیا کا نمبر 1 ونڈے بلے باز اور پاکستانی کپتان بابر اعظم اپنی تنخواہ سے ناخوش ہیں۔ ان کے علاوہ محمد رضوان، حسن علی اور شاہین آفریدی بھی اپنی تنخواہ سے ناخوش ہیں۔ ویسے ناخوش ہونا لازمی بھی ہے کیونکہ پاکستان کے کھلاڑیوں کو اتنی کم تنخواہ (Pakistan Cricket Players Salary) ملتی ہے کہ آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔ ایک طرف جہاں بی سی سی آئی ہندوستانی کھلاڑیوں کو پیسوں کی کوئی کمی نہیں ہونے دیتی ہیں دوسری طرف پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس پیسوں کی کمی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ میں تین گریڈ بنائے ہیں، جس میں پہلے گریڈ کے کھلاڑیوں کو محض 46 لاکھ روپئے سالانہ ملتے ہیں۔ وہیں گریڈ بی کے کھلاڑیوں کو 28 اور گریڈ سی کے کھلاڑی 19 لاکھ روپئے ہی کماتے ہیں۔

پاکستان کے کھلاڑیوں کی ٹسٹ، ونڈے اور ٹی -20 میچ فیس بے حد کم ہے۔ پاکستان کے کھلاڑیوں کو ایک ٹسٹ کے 3.6 لاکھ روپئے ملتے ہیں۔ ونڈے میں 2.2 لاکھ اور ایک ٹی-20 میچ کے انہیں 1.6 لاکھ روپئے ملتے ہیں۔

اب اگر آپ ہندوستانی کھلاڑیوں کی تنخواہ پر نظر ڈالیں تو آپ پائیں گے کہ پاکستانی کھلاڑی کیوں کم تنخواہ کا رونا رو رہے ہیں۔ ہندوستان کے گریڈ اے پلس کے کھلاڑیوں کو سالانہ 7 کروڑ روپئے ملتے ہیں۔ گریڈ اے کے کھلاڑی 5 کروڑ، گریڈ بی کے کھلاڑی 3 کروڑ اور گریڈ سی کے کھلاڑی ایک کروڑ روپئے سالانہ تنخواہ پاتے ہیں۔ مطلب ہندوستان کا گریڈ سی کا کھلاڑی بھی بابر اعظم سے دو گنا پیسے کماتا ہے۔

ہندوستانی کھلاڑیوں کو ایک ٹسٹ میچ کے 15 لاکھ روپئے ملتے ہیں۔ ونڈے کے 6 لاکھ اور ٹی-20 کے تین لاکھ روپئے میچ فیس دی جاتی ہے۔

یہی نہیں کسی سیریز میں اچھی کارکردگی کے لئے کھلاڑیوں کو بونس بھی دیا جاتا ہے۔ کھلاڑی کو سنچری یا اننگ میں 5 وکٹ لینے کے لئے 5 لاکھ روپئے بونس بھی ملتا ہے۔ ڈبل سنچری لگانے پر ہندوستانی کھلاڑیوں کو 7 لاکھ روپئے دیئے جاتے ہیں۔

Recommended