Urdu News

مریض اسپتالوں میں دم توڑرہے ہیں اور آئی پی ایل کی ٹیمیں پیسہ بہا رہی ہیں: اینڈریو ٹائی

مریض اسپتالوں میں دم توڑرہے ہیں اور آئی پی ایل کی ٹیمیں پیسہ بہا رہی ہیں: اینڈریو ٹائی

مریض اسپتالوں میں دم توڑرہے ہیں اور آئی پی ایل کی ٹیمیں پیسہ بہا رہی ہیں: اینڈریو ٹائی

نئی دہلی ، 27اپریل (انڈیا نیرٹیو)

آئی پی ایل کے 14ویں سیزن کو بیچ میں چھوڑ نے والے کھلاڑیوں میں راجستھان رائلس کے تیز گیندباز اینڈریو ٹائی بھی ہیں۔ انہوں نے انڈین پریمیر لیگ 2021 (آئی پی ایل 2021) کوبیچ میں چھوڑکر واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کی وجہ ذاتی بتائی ہے۔ تاہم ، جیسے ہی ٹائی دبئی پہنچے ، یہ بات واضح ہوگئی کہ انہوں نے ہندوستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے معاملات کے پیش نظر آسٹریلیا واپس جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اینڈریو ٹائی نے ٹورنامنٹ سے الگ ہونے کے بعد اپنے دلی جذبات کا کھل کر اظہا رکیا ۔اینڈریو ٹائی نے کہا ، "ہم ایک کھلاڑی کی حیثیت سے محفوظ ہیں ، لیکن کیا یہ آگے بھی محفوظ رہنے والا ہے؟" یہ کمپنیاں اور فرنچائزی اتنا خرچ کر رہی ہیں ، جب کہ  لوگ سہولتوں کی کمی کے باعث اسپتالوں میں داخل نہیں ہو پا رہے ہیں۔ اگر کرکٹ سے لوگوں کا تناؤدور ہوتا ہے یا انہیں اس بات کی امید دیتا ہے کہ دنیا میں سب کچھ ٹھیک ہے اور گہری سرنگ میں بھی روشنی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ آئی پی ایل جا ری ہے۔ لیکن میں جانتا ہوں کہ سب ایک جیسے نہیں ہیں ، لیکن میں آئی پی ایلپر سب کے خیالات کا احترام کرتا ہوں‘۔

اتوار کے روز ، 34 سالہ اینڈریو ٹائی نے آئی پی ایل چھوڑنے اور وطن واپس جانے کا فیصلہ کیاتھا کیوں کہ انہیں ہندوستان میں کووڈ ۔19 کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے اپنے ملک میں بندہونے کا خدشہ ہے۔ ٹائی کورائلس نے اس سال ایک بھی میچ میں نہیں آزمایا تھا اور فرنچائزی کے ساتھ ان کا معاہدہ ایک کروڑ روپئے کا ہے۔ 

سین ریڈیو سے ٹائی نے پیر کے روزبات چیت میں کہا ، "میری واپسی کی بہت ساری وجوہات ہیں ، لیکن اہم وجوہات میں سے ایک ہے پرتھ میں ہوٹل آئیسولیشن میں بھارت سے آئے کئی کووڈ۔19 معاملے ہیں۔ پرتھ انتظامیہاس تعداد کو روکنے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہے ، لیکن مغربی آسٹریلیا میں معاملات میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ آسٹریلیا میں اس کی فکر یقینی ہے۔ جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ میں آئی پی ایل چھوڑ رہا ہوں تو کئی لوگ مجھ سے ملنے آئے۔ کچھ لوگوں نے اس میں دلچسپی ظاہر کی ہے کہ میں آسٹریلیا کیسے پہنچوں گا۔ کچھ لوگ اس بات سے خوش ہوئے کہ میں ٹھیک ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ایسا صرف میرے ساتھ ہو رہا ہے‘۔

اینڈریو ٹائی کے آئی پی ایل سے دستبرداری کے بعد ، رائل چیلنجرس بنگلور کے کین رچرڈسن اور ایڈم زمپا نے بھی ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے آسٹریلیا واپس جانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم کئی آسٹریلیائی کھلاڑی اس سے پریشان نہیں ہیں اوراب بھی آئی پی ایل کا حصہ ہیں۔

Recommended