Urdu News

صدر کووند اور وزیر عظم مودی نے اولمپکس میں حصہ لینے والے ایتھلیٹوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا

ٹوکیو اولمپکس

نئی دہلی، 23 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

صدررام ناتھ کووند نے ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے ہندوستانی ایتھلیٹوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔بتادیں کہ اولمپکس کا آغاز ٹوکیو میں ہوچکا ہے اور تیر اندازی کا رینکنگ راؤنڈ آج شروع ہوا۔ تاہم، آج شام سے باضابطہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔اس بار ہندوستان کی جانب سے اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے 125 کھلاڑیوں کی ٹیم ٹوکیو پہنچی ہے۔

صدر رام ناتھ کووند نے ٹویٹ کیا اور لکھا ہے کہ“پوری قوم کی امیدیں اور دعائیں ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی دستہ کے ساتھ ہیں، میں آپ سب کو ہندوستانیوں کی طرف سے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ میں آپ سب کے بہتر کے لئے  دعا گو ہوں مجھے یقین ہے کہ آپ سبھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، شہرت حاصل کریں گے اور ہمارے ملک کو فخر کو موقع دیں گے۔

بھارت نے جمعہ کو ٹوکیو اولمپکس میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔ میڈل کی امید رکھنے والے تجربہ کار تیر انداز دیپیکا کماری خاتون انفرادی رینکنگ دور میں نوویں مقام پر رہیں اور اباہیں اہم مقابلے کے ہلے دور میں آسان مقابل ملا ہے۔

  قابل ذکر ہے کہ اولمپکس میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی 2012 کے لندن اولمپکس میں تھی جب ہندوستانیوں نے چھ تمغے جیتے تھے، حالانکہ ان میں سونے کا ایک بھی تمغہ شامل نہیں تھا۔

وزیر اعظم مودی نے ٹوکیو اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے لیےیوشی ہیڈے سوگا کو مبارک باد دی 

 وزیر اعظم نریندر مودی نے   اپنے جاپانی ہم منصب یوشی ہیڈے  سوگا کو ٹوکیو اولمپکس کے کامیاب انعقاد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے  جاپان کے وزیر اعظم کو اولمپک کے انعقاد  کے لیے     نیک خواہشات کا  اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ٹوکیو میں سب سے بہترین اولمپک اور پیرا لمپک کے کامیاب انعقاد کے لیے یوشی ہیڈے سوگا کو مبارک باد دی۔ ہم دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ناقابل یقین کارکردگی کی منتظر ہیں۔ "

 بتادیں کہ اولمپکس کا آغاز ٹوکیو میں ہوچکا ہے اور تیر اندازی کا رینکنگ راؤنڈ آج شروع ہوا۔ تاہم، آج شام سے باضابطہ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔اس بار ہندوستان کی جانب سے اولمپکس میں حصہ لینے کے لیے 125 کھلاڑیوں کی ٹیم ٹوکیو پہنچی ہے۔

بھارت نے جمعہ کو ٹوکیو اولمپکس میں اپنی مہم کا آغاز کیا۔ جب تمغہ کی  امید رکھنے والے   تجربہ کار تیر انداز دیپیکا کماری خواتین کے انفرادی رینکنگ راؤنڈ میں نویں نمبر پر رہی تو ا نہیں  اب  اہم ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں آسان حریف مل گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اولمپکس میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی 2012 کے لندن اولمپکس میں تھی جب ہندوستانیوں نے چھ تمغے جیتے تھے، حالانکہ ان میں سونے کا ایک بھی تمغہ شامل نہیں تھا۔

Recommended