Urdu News

صدرجمہوریہ کووند اور وزیر اعظم مودی نے گولفر ادیتی اشوک کی کارکردگی کی تعریف کی

گولفر ادیتی اشوک

ٹوکیو، 7 اگست (انڈیا نیرٹیو)

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ہفتہ کے روز گولف کھلاڑی ادیتی اشوک کی موجودہ ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی پر تعریف کی۔ادیتی اشوک ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے انفرادی اسٹروک کھیل میں چوتھے نمبر پر رہنے کے بعد اولمپک میڈل سے محروم ہو گئیں۔

صدر جمہوریہ نے ٹویٹ کیا،”اچھا کھیلا، ادیتی اشوک! ہندوستان کی ایک اور بیٹی نے پہچان بنائی! آج کی تاریخی کارکردگی نے ہندوستانی گولف کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ آپ نے بہت پرسکون اور اچھے انداز میں کھیلا۔ متاثر کن کارکردگی پر مبارکباد“۔

واضح ہو کہ ادیتی شروع سے مسلسل دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں۔  یہ دیکھ کر کہ ان  سے میڈل کی امیدیں بڑھ گئیں۔ تاہم  دن کے اختتام تک وہ مشترکہ طورپر تیسرے اور پھر چوتھے نمبر پر پھسل گئیں۔

ادیتی اشوک نے اپنے آخری شاٹ میں برڈی لینے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہیں۔ صرف ایک اسٹروک نے ان سے تاریخی تمغہ چھین لیا۔

وزیر اعظم نے ادیتی اشوک کو اولمپکس میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روزموجودہ ٹوکیو اولمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ہندوستان کی جواں سال گولفر ادیتی اشوک کی تعریف کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ خواہ ٹوکیو اولمپکس میں تھوڑے سے فرق سے تمغہ جیتنے سے محروم رہ گئیں، لیکن وہ کسی بھی ہندوستانی سے کہیں زیادہ آگے نکل گئیں۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا،”آپ نے اچھا کھیلا ادیتی اشوک، آپ نے ٹوکیو اولمپکس کے دوران زبردست ہنر اور عزم کا مظاہرہ کیا۔ آپ بہت کم فرق سے تمغہ جیتنے سے محروم ر ہ گئیں لیکن آپ کسی بھی ہندوستانی سے بہت آگے نکل گئی ہیں، آپ کی مستقبل کی کوششوں کے لئے نیک خواہشات“۔

قابل ذکر ہے کہ ادیتی شروع سے مسلسل دوسری اور تیسری پوزیشن پر رہیں۔ ایسے میں ان سے میڈل کی توقعات کافی بڑھ گئی تھیں۔تاہم دن کے اختتام تک وہ مشترکہ طور پر تیسرے اور پھر چوتھے نمبر پر پھسل گئیں‘۔

ادیتی اشوک نے اپنے آخری شاٹ میں برڈی لینے کی کوشش کی، لیکن وہ ناکام رہیں۔ صرف ایک اسٹروک نے ان سے تاریخی تمغہ چھین لیا۔

Recommended