Urdu News

کیرالہ سینٹرل یونیورسٹی نے پی ٹی اوشا کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا

کیرالہ سینٹرل یونیورسٹی نے پی ٹی اوشا کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا

نئی دہلی، 23 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

 کیرالہ کی سینٹرل یونیورسٹی نے اولمپک ایسوسی ایشن کی صدر اور راجیہ سبھا رکن پی ٹی اوشا کو کھیلوں کے میدان میں ان کی بیش بہا خدمات کے لیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔ یہ یونیورسٹی کی طرف سے دی جانے والی پہلی اعزازی ڈاکٹریٹ ہے۔

میدان میں اور نوجوان کھلاڑیوں کی نشوونما میں پی ٹی اوشا نے بہت سے منفرد کام کیے ہیں۔ اپنے کیریئر کے دوران، اوشا نے ایشین گیمز اور ایشین چیمپئن شپ میں 19 گولڈ سمیت 33  تمغے جیتے ہیں جن میں لگاتار 4 ایشین گیمز میڈل، 1985 میں جکارتہ میں منعقدہ ایشین ایتھلیٹک میٹ میں 5 گولڈ سمیت 6 تمغے شامل ہیں۔

اس وقت وہ اوشا اسکول ا?ف ایتھلیٹکس کی قیادت کر رہی ہیں۔ اوشا اسکول ا?ف ایتھلیٹکس کے کھلاڑیوں نے اب تک ہندوستان کے لیے 79 بین الاقوامی تمغے اور مختلف قومی مقابلوں میں 600 سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ایچ وینکٹیشورلو نے کہا کہ پی ٹی اوشا ایسی ہی ایک باصلاحیت شخصیت ہیں جنہوں نے ہندوستان میں کھیلوں کے ایک نئے کلچر کی بنیاد رکھی ہے۔ جو شخصیت ملک کے لیے مثالی ہوئیں ان کا احترام کرنا یونیورسٹی کا فرض ہے۔ پی ٹی اوشا کی زندگی اور کامیابیاں طلبا  کے لیے بہت متاثر کن ہیں۔

Recommended