Categories: کھیل کود

دوحہ سے دوحہ تک فیفا ورلڈ کپ 2022 کی پروموشن کے لیے قطر ایئر ویز کی منفرد پرواز

نئی دہلی،21نومبر (انڈیا نیرٹیو)

دنیا بھر میں جہاں کرکٹ کے شائقین جوش و خروش کے ساتھ کرکٹ میچ کا لطف اٹھاتے ہیں وہیں فٹ بال کو پسند کرنے والوں کو بھی جنون کی حد تک فٹ بال کے میگا ایونٹ کا انتظار ہے۔ اس کے لیے عرب ملک کے قطر میں بائیسواں فیفا ورلڈ کپ  کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔حالانکہ  فیفا ورلڈ کپ  کا یہ میگا ایونٹ سال 2022ء   میں 21 جنوری کو قطر میں شروع ہوگا۔ لیکن تاریخ کے اس بڑے  پروگرام  کے انعقاد  کے لیے قطر میں اس سے جڑی سرگرمیوں کا آغاز ابھی سے شروع ہوگیا ہے۔ہفتے کی دوپہر قطر کی سرکاری ایئر لائن قطر ایئرویز نے ’دوحہ سے دوحہتک‘ کی ایک گھنٹہ 22 منٹ کی نچلی پرواز کرکے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے لیے مختص قطر کے مختلف اسٹیڈیمز کا فضائی دورہ کیا اور نچلی پرواز سے جائزہ لیا، جہاں ان کے خصوصی ورلڈ کپ لیوری 777 کے ساتھ گیمز کا انعقاد کیا جائے گا۔

قطر ایئر ویز کی پرواز کیو آر 2022 نے دوحہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے صبح 10 بجکر 17 منٹ پر ٹیک آف کیا۔ اس خصوصی طیارے نے فیفا ورلڈ کپ کیلئے مختص تمام اسٹیڈیم پر انتہائی نچلی پرواز کی۔ الوکرہ، دوحہ، الخور اور لوسیل میں زیر تکمیل کیے گئے اسٹیڈیمز دیکھے۔

اس طیارے نے دوپہر 11 بج کر 39 منٹ پر دوحہ میں ہی لینڈنگ کی۔ قطر ایئرویز نے اس خاص مشن کیلئے 7 سال پرانے بوئنگ 777 تھری ڈی زیڈ طیارے کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ کسی عرب ملک کی میزبانی میں ہونے والے اس پہلے ورلڈ کپ میں 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ افتتاحی میچ ٹھیک آج کے دن 21 نومبر کو قطر کے شمالی شہر الخور میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ 18 دسمبر 2022 تک  تقریباً 28 دن جاری رہے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago