Urdu News

راجیہ سبھااسپیکرجگدیپ دھنکھڑ نےخواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہندوستانی باکسروں کو دی مبارکباد

راجیہ سبھااسپیکرجگدیپ دھنکھڑ نےخواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہندوستانی باکسروں کو دی مبارکباد

 راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے منگل کو نکہت زرین، لولینا بورگوہین، نیتو گھانگھاس اور سویٹی بورا کو خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں سونے کے تمغے جیتنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ باکسروں کی “شاندار” کامیابیاں ہندوستان کے مستقبل کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گی۔

ہندوستان نے آئی بی اے خواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں اپنی مہم کا اختتام چار طلائی تمغوں (چار) کے ساتھ کیا۔ ملک کی اسٹار باکسر نکہت زرین اور لولینا بورگوہین نے اتوار کو اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس میں ہونے والے فائنل میں شاندار فتوحات درج کیں۔

نکہت اور لولینا کے ساتھ، 2022 کامن ویلتھ گیمز کی تمغہ جیتنے والی نیتو گھنگھاس (48 کلوگرام) اور تین بار کی ایشیائی تمغہ جیتنے والی سویٹی بورا (81 کلوگرام) نے بھی سونے کے تمغے جیتے۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے راجیہ سبھا میں کہا،یہ ہم سب کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔ ہماری خواتین باکسروں نے نئی دہلی میں منعقدہ خواتین کی عالمی باکسنگ چیمپئن شپ میں 4 طلائی تمغے جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا،نکہت زرین، لولینا بورگوہین، نیتو گھانگھاس اور سویٹی بورا کو ہماری مبارکباد۔ ان کی شاندار کامیابیاں ہندوستان کے مستقبل کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گی اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گی۔

موجودہ عالمی چیمپئن نکہت (50 کلوگرام) نے ویتنام کے نگوین تھی ٹام کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار دوسرے سال طلائی تمغہ جیتا، جب کہ ٹوکیو اولمپکس کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی لولینا (75 کلوگرام) نے آسٹریلیا کی کیٹلن پارکر کو 2۔5 سے ہرا کر پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

Recommended