Urdu News

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، پنے میں فوج کے کھیلوں کے اداروں میں محکمۂ دفاع کے اولمپک میڈل جیتنے والوں کی عزت افزائی کریں گے

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ

 وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ 23 اگست، 2021 کو پنے میں آرمی اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ (اے ایس آئی) نے فوج کے اولمپک میں تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی عزت افزائی کریں گے۔  امید ہے کہ اس موقعے پر جیولین تھرو میں سونے کا تمغہ جیتنے والے صوبیدار نیرج چوپڑا سمیت حال ہی میں اختتام پذیر ٹوکیو اولمپک میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے مسلح افواج کے تمام اہلکار شرکت کریں گے۔ جناب راج ناتھ سنگھ اے ایس آئی کے ہونہار کھلاڑیوں اور فوجیوں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔ وہ جنوبی کمان کے صدر دفتر کا بھی دورہ کریں گے۔ وزیر دفاع کے ہمراہ فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نرونے اور جنوبی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل جے ایس ناین بھی ہوں گے۔

بھارتی فوج ،  میجر دھیان چند سے لے کر صوبیدار نیرج چوپڑا تک، جنہوں نے بھارت کی کھیلوں کی تاریخ میں اپنا نام سنہرے حروف میں لکھوایا ہے ،  بھارتی کھیل کود کی بنیاد رہی ہے ۔  بھارتی فوج کے مشن اولمپک کے پروگرام کو 2001 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانا اور اولمپک سمیت بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں تمغے جیتنے پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

پنے کا اے ایس آئی  بھارتی فوج کا ایک عالمی درجے کا کھیلوں کا ادارہ ہے جس نے 34 اولمپک کا تمغہ جیتنے والے، کامن ویلتھ کھیلوں میں  22 تمغہ حاصل کرنے والے اور ایشین گیمس میں 21 تمغہ حاصل کرنے والے  اور 6 نوجوانوں کے کھیل مقابلوں تمغہ جیتنے والے اور 13 ارجن ایوارڈ حاصل کرنے والے سمیت مختلف ایورارڈ حاصل کرنے والے شامل ہیں۔ ان کھلاڑیوں کے ذریعے حاصل کردہ کامیابی کو اے ایس آئی کے عملے کی سخت کوششوں سے مربوط کیا جاتا ہے۔

پنے کا اے ایس آئی، مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو مختلف سائنسی صلاحیت کی شناخت ، سلسلے وار تربیت ، عالمی درجے کی کوچنگ ، کھیل کود کی سائنسی سپورٹ ، بین الاقوامی معلومات اور مسلح افواج ، قومی کھیل کود فیڈریشنوں اور قومی و بین الاقوامی سطحوں پر کھیل کود کی دیگر ایجنسیوں کے ساتھ عالمی سطح کی تربیت اور کوچنگ دی جاتی ہے۔

Recommended