Urdu News

دو سوٹیسٹ میچوں میں ریفری کا کردار ادا کرنے والے پہلے میچ ریفری بنے رنجن مدوگالے

دو سوٹیسٹ میچوں میں ریفری کا کردار ادا کرنے والے پہلے میچ ریفری بنے رنجن مدوگالے

عالمی کرکٹ کے سب سے مشہور میچ ریفریز میں سے ایک رنجن مدوگالے نے ایک اور کارنامہ اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ 200 ٹیسٹ میچوں میں میچ ریفری کا کردار ادا کرنے والے ' پہلے میچ ریفری ' بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اتوار کو گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔ اس دوران انہیں سری لنکا کرکٹ(SLC) اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(ICC) کی جانب سے ایس ایل سی کے نائب صدر ڈاکٹر جینتا دھرماداسا اور ایس ایل سی کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے اس تاریخی کامیابی پر ایک یادگاری تحفہ پیش کیا۔

ان کی کامیابی پر آئی سی سی کے سینئر منیجر (امپائر اور ریفری) ایڈرین گریفتھس نے آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہم نے ان کے تجربے اور کام کی اخلاقیات سے فائدہ اٹھایا ہے۔آپ ایک کامیاب شخص کے طور پر ان کے پاس رہنمائی کے لیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے، میں ایک شاندار کیریئر کے لئے رنجن کوشکریہ اور مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا۔ ہم آنے والے سالوں میں ان کی مہارت سے مستفید ہوتے رہنے کے منتظر ہیں۔

بطور میچ ریفری 200 ویں ٹیسٹ میچ پر رنجن مدوگالے نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں یہاں تک پہنچ جاؤں گا۔

Recommended