Urdu News

ریسٹ آف انڈیا نے جیتا ایرانی کپ 

ریسٹ آف انڈیا نے جیتا ایرانی کپ 

گوالیر  میں کھیلے گئے مقابلے میں ریسٹ آف انڈیا نے مدھیہ ردیش کے 238 رنوں سے ہرا کر ایرانی کپ 2022-23اپنے نام کیا۔ پانچویں دن 437رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کی دوسری اننگ 198پر سمٹ گئی اور ریسٹ آف انڈیا نے مقابلہ اپنے نام کیا۔

 ریسٹ آف انڈیا کے یشسوی جیسوال کو پہلی اننگ میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگ میں سنچری بنانے کے لئے پلیئر آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ انہوں نے دونوں پاریوں کو ملا کر کل 357رن بنائے۔

 چوتھے دن 81/2 پر آگے کھیلتے ہوئے مدھیہ پردیش کو پہلے ہی اوور میں بڑا جھٹکا لگا۔ کپتان ہمانشو منتری اپنے اسکور میں کوئی اضافہ نہ کر سکے اور 51 رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ یش دوبے 8 رن بنا کر 94 کے اسکور پر مکیش کمار کا شکار بنے۔

 یہاں سے ہرش گولی اور امن سولنکی نے کچھ دیر اننگ کو سنبھالا اور اسکور کو 140 سے آگے لے گئے۔ امن 31 رن بنانے کے بعد 143 کے اسکور پر اتیت سیٹھ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سرانش جین بھی کچھ خاص نہ کر سکے اور وہ صرف 7 رن بنا سکے۔

 ہرش گولی اچھا کھیل رہے تھے لیکن اپنی نصف سنچری کے قریب آؤٹ ہوگئے اور ان کی 48 رن کی اننگ بلے سے نظر آئی۔ انکت کشواہا نے نچلے آرڈر سے 23 رن بنائے۔

 دیگر بلے باز زیادہ کچھ نہ کر سکے اور ٹیم 58.4 اوورز میں سمٹ گئی۔ سوربھ کمار نے ریسٹ آف انڈیا کی جانب سے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ اتیت سیٹھ اور پلکیت نارنگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Recommended