روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز: ویسٹ انڈیزاور بنگلہ دیش کوچاہیے پہلی جیت
رائے پور ، 12 مارچ (انڈیا نیرٹیو)
جمعہ کی رات یہاں رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریزٹی 20 کے 12 ویں میچ میں جب ویسٹ انڈیز لیجنڈزاوربنگلہ دیش لیجنڈ کا مقابلہ ایک دوسرے سے ہوگا تو دونوں ٹیمیں اپنی پہلی جیت درج کرانے کی کوشش کریں گی۔
ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں اور ان کے کھاتے میں ایک بھی پوائنٹ نہیں ہے۔ تلک رتنے کی زیرقیادت سری لنکالیجنڈنے پہلے ہی پانچ میچوں میں 16 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں داخل ہوچکی ہے۔ ان کے بعد انڈیا لیجنڈزہے جس کی کی قیادت سچن تندولکر کررہے ہیں ، جو ایک اور میچ جیتتے ہی سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز اب تک تین میچ کھیل چکی ہیں اور دونوں ٹیمیں تینوں میچ ہار چکی ہیں۔ تاہم ویسٹ انڈیز کے پاس بنگلہ دیش کے مقابلے میں بہتر رن ریٹ ہے۔
برائن لارا کی زیرقیادت ویسٹ انڈیز لیجنڈز کو سری لنکا لیجنڈ نے 6 مارچ کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ بنگلہ دیش نے آخری دو میچوں میں شکست کے باوجود اپنی کارکردگی میں بہتری دکھائی ہے۔
افریقہ نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
جمعرات کی شب یہاں شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے روڈ سیفٹی ورلڈ سیریز کے اپنے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انگلینڈ کو121 رنز کے کم اسکور پر آوٹ کرنے کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مورنے وان وائک کی سربراہی میں اپنے بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت 13 اوورز میں دو وکٹیں گنوا کرہدف حاصل کرلیا۔
یہ تین میچوں میں جنوبی افریقہ کی دوسری جیت ہے۔جب کہ ایک میچ میں اس کو شکست ملی ہے۔ اس کے کھاتے میں اب8 پوائنٹس ہیں۔ انگلینڈ کی تین میچوں میں یہ پہلی شکست ہے۔ اس کےکھاتے میں بھی 8پوائنٹس ہیں۔ لیکن بہتررن ریٹ کی وجہ سے۔ افریقہ ٹیبل میں تیسری پوزیشن پرآگئی ہے۔
122 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افریقہ نے اچھی شروعات کی۔ اینڈریو پوٹل (23 رنز ، 22 گیندوں ، 3 چوکوں) نے وک کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 44 گیندوں میں 59 رنز بنائے۔ پٹک کو جیمزٹریڈ ویل نے بولڈ کیا تھا۔ وک نے الوارو پیٹرسن (31 رنز ، 18 گیندوں ، تین چوکوں ، 1 چھکے) کے ساتھ ٹیم کو فتح کی طرف موڑ دیا۔ وک 95 کے مجموعی اسکور پر آوٹ ہوئے لیکن پیٹرسن اور کپتان جونٹی روڈس (ناٹ آوٹ 17 ، 7 گیندیں، 2 چوکے، 1 چھکا) اس کے بعد کوئی نقصان نہیں ہوا اور ٹیم نے 42 گیندیں پر باقی رہتے ہوئے جیت دلادی ۔