Urdu News

روہت اور بمرہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کے لیے ایکس فیکٹر

روہت اور بمرہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کے لیے ایکس فیکٹر

دبئی، 22 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

سابق کرکٹر اجیت اگرکر نے کہا کہ روہت شرما اور جسپریت بمر ہ ٹیم انڈیا کے لیے جاری آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں ایکس فیکٹر ثابت ہوسکتے ہیں۔بھارتی ٹیم 24 اکتوبر کی شام دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

اسٹار اسپورٹس شو 'کلاس آف 2007' میں بات کرتے ہوئے، ٹیم انڈیا کے سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر نے کہا، "روہت شرما اور جسپریت بمر ہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں ٹیم انڈیا کے ایکس فیکٹر ہوسکتے ہیں۔ روہت اننگز کے آغاز میں اہم ثابت ہوسکتے ہیں اور گیند کے ساتھ بمر ہ۔

اس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے کہا کہ "میرے خیال میں 2007 کی ٹیم سے کسی کو کچھ توقع نہیں تھی، لیکن موجودہ ورلڈ کپ ٹیم سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ نئی ٹیم کو توقعات اور تجربہ ہے۔ جب ہم 2007 ٹی 20 ورلڈ کپ میں داخل ہوئے،  تب شاید ہی ہمیں ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلنے کا تجربہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا، "لیکن اب، چیزیں مختلف ہیں، کھلاڑی آئی پی ایل کھیلتے ہیں، وہبہت  سارے  ٹی 20 میچ  کھیلنے لگے ہیں۔ 2007 میں سوشل میڈیا نہیں تھا، لیکن اب سوشل میڈیا ہے، لڑکے جانتے ہیں کہ ان  سے بہت سی توقعات ہیں  اور وہ  جانتے ہیں کہ اسے کیسے سنبھالنا  ہے۔

Recommended