Urdu News

روہت اوردھون نے اوپننگ جوڑی کے طور پر ون ڈے میں 5000 رن کیا مکمل

روہت اوردھون نے اوپننگ جوڑی کے طور پر ون ڈے میں 5000 رن کیا مکمل

نئی دہلی، 13 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

روہت شرما اور شیکھر دھون نے بطور اوپننگ جوڑی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 5000 ون ڈے رن مکمل کر لیے ہیں۔دونوں نے منگل کے روز  یہاں کیننگٹن اوول میں انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا۔

اس ریکارڈ کے ساتھ یہ جوڑی یہ سنگ میل حاصل کرنے والی دنیا کی چوتھی جوڑی بن گئی۔ اس فہرست میں پہلے نمبر پر سچنتندولکر اور سورو گنگولی ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 6609 رنز بنائے ہیں۔ ان کے بعد آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور میتھیو ہیڈن ہیں جنہوں نے 5372 رن بنائے ہیں۔ تیسرے نمبر پر ڈیسمنڈ ہینس اور جی گرینرج کی جوڑی ہے جنہوں نے 5150 رنز بنائے ہیں۔

پہلے ون ڈے کی بات کریں تو اس میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے ہندوستانی تیز گیندبازوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور پوری ٹیم 25.2 اوور میں 110 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے 7.2 اوور میں 3 میڈن اوورکے ساتھ 6/19 حاصل کیے، بمراہ کے علاوہ محمد شامی نے تین اور پرسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے ٹاپ چھ میں سے چار بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ جواب میں روہت شرما (ناٹ آوٹ 76رن) اور شیکھر دھون (31 ناٹ آوٹ رن) کی عمدہ اننگ کی بدولت ہندوستان نے 18.4 اوور میں 114 رن بنا کر کامیابی حاصل کر لی۔

ون ڈے فارمیٹ میں 250 چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے روہت شرما

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں ایک خاص کامیابی حاصل کی ہے۔ روہت نے اس میچ میں صرف 58 گیندوں پر ناٹ آوٹ 76 رن کی شاندار اننگ کھیلی، جس میں انہوں نے سات چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی روہت ون ڈے فارمیٹ میں 250 چھکے لگانے والے پہلے ہندوستانی بلے باز بن گئے ہیں۔

روہت نے یہ سنگ میل 19ویں اوور میں تیز گیند باز برائیڈن کارس کی دوسری گیند پر فائن لیگ کے ایریا سے چھکا لگا کر حاصل کیا۔ اب وہ سنتھ جے سوریا (270)، کرس گیل (331) اور شاہد آفریدی (351) کے بعد ون ڈے میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے بازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

پہلے ون ڈے کی بات کریں تو اس میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے ہندوستانی تیز گیندبازی کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے اور پوری ٹیم 25.2 اوور میں 110 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ ہندوستانی تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے 7.2 اوور میں 3 میڈن کے ساتھ 6/19 حاصل کیے۔ بمراہ کے علاوہ محمد شامی نے تین اور پرسدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔ انگلینڈ کے ٹاپ چھ میں سے چار بلے باز کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ جواب میں روہت شرما (ناٹ آوٹ 76رن) اور شیکھر دھون (31 ناٹ آوٹ رن) کی عمدہ اننگز کی بدولت ہندوستان نے 18.4 اوور میں 114 رن بنا کر کامیابی حاصل کی۔

Recommended