Urdu News

جموں کشمیر میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو جدید طریقے سے فروغ دینے کے لئے 200 کروڑ روپے مختص

جناب انوراگ ٹھاکر

 

  •  کھیلوں کے مرکزی وزیر نے بڈگام،پلوامہ اور اننت ناگ میں انتہائی جدید  کھیلوں کے سازوسامان سے لیس تین انڈور اسٹیڈیم  کا بھی ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا۔

اطلاعاتی و نشریات اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ  مرکزی حکومت نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں  کھیل کے بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے 200 کروڑ روپے  مختص کئے ہیں اور اس سے جموں و کشمیر کے تمام ضلعوں میں ایک ایک  جدید ترین  کھیلوں کے سازوسامان سے لیس انڈور اسٹیڈیم بنیں گے۔  آج انہوں نے یہ بات  مرکزی حکومت کے  عوامی رابطہ پروگرام کے تحت بڈگام میں کھلاڑیوں، پی آر آئی ، ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی  اور طلبا کے  ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GBU4.jpg

وزیر موصوف نے بڈگام، پلوامہ، اور اننت ناگ میں انتہائی جدید  کھیلوں کے سازوسامان سے لیس3 انڈور اسٹیڈیمس، کا افتتاح کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ اب  ان اسٹیڈیموں میں کھیلوں کی سہولیات ، موسم یا کسی دیگر رکاوٹوں سے متاثر ہوئے بغیر ، 365 دن چلے گی۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  ‘‘مستقبل میں،میری خواہش اور ہدف ہوگا کہ  میں جموں و کشمیر کے ہر ضلع میں جاؤں اور زمین پر موجود ضرورتوں کو ذاتی طور سے دیکھوں۔’’ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کھیلوں کے موجودہ ڈھانچے بین الاقوامی  معیارات کے مطابق جدید بنانے  اور سدھارنے کا عمل شروع کرنے جارہی ہے۔  اپنے خطاب میں  وزیر موصوف نے  تمام اہل وطن سے ان جگہوں پر آنے اور یہاں کی ہری بھری چراہگاہوں، صاف ستھرے ماحول اور جموں و کشمیر کے لوگوں کی  مہمان نوازی کو دیکھنے کی اپیل کی۔  

 اس موقع پر وزیر موصوف نے نوجوان نسل ، خصوصی طور پر ترغیب دینے والے نوجوانوں سے نشیلے اجزاء  سے دور رہنے اور کھیلوں کو ذاتی طور پر ترقی ، صلاحیت اور ہنر کو نکھارنے کے ذریعہ  استعمال کرنے کی اپیل کی جو انہیں  چاہے  کھیل ہوں یا  تعلیمی میدان، کسی بھی مقابلے میں مقابلہ آرائی کرنے کے  قابل بنائیں گے۔  

انہوں نے کووڈ-19 وبا کی وجہ سے سامنے آئی  ڈھیروں مشکلات کے باوجود ان اہم پروجیکٹوں کو وقت پر پورا کرنے کے لئے جموں و کشمیر کے  ضلع انتظامیہ  اور کھیل کونسل کی کوششوں کی بھی ستائش کی۔  

جناب ٹھاکر نے کہا کہ  انہیں یہ دیکھ کر  بہت خوشی ہوئی ہے کہ  جموں وکشمیر کو نوجوان  کھیل سرگرمیوں میں گہری  دلچسپی دکھا رہے ہیں۔  وزیر موصوف نے  زور دے کر کہا ،‘‘کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی کمی کی وجہ سے ہمارے کھلاڑی ناامیدی  نہیں محسوس کریں گے۔ ’’تمام کھیل سرگرمیوں میں خواہش کے مطابق نتائج  پانے کے لئے انہوں نے نوجوانوں کو نئے اور سائنسی طریقے سے تربیت دینے پر زور دیا ۔

اس سے قبل ، پروگرام کے مقام پر پہنچنے پر معزز وزیر  کا مرکز کے زیر انتظام علاقے کے گورنر  کے مشیر جناب فاروق احمد خان، پرنسپل سکریٹری وائی ایس ایس ، ڈائریکٹر وائی ایس ایس کشمیر ، ڈی سی بڈگام  شہباز احمد مرزا اور ایس ایس پی  بڈگام سمیت  دیگر معزز شخصیات نے خیر مقدم کیا۔

اپنی خیر مقدمی تقریر میں  جناب فاروق احمد خان نے کہا کہ  آج کے دن کو مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے کھیل شائقین، خاص طور پر بڈگام، اننت ناگ اور پلوامہ کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ایک، مبارک دن کے  طور پر یاد کیا جائے گا،  جہاں تین   جدید ترین انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح ہوا ہے اور انہیں کھیل سرگرمیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔   انہوں نے کہاکہ  معزز وزیراعظم کی قیادت میں موجودہ حکومت میں کھیلوں کے بنیادی  ڈھانچے کو ترقی یافتہ  ممالک  میں دستیاب  بنیادی ڈھانچے کے مطابق بنانے کے لئے ایک   تفصیلی  منصوبہ  تیار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  معزز وزیراعظم کا ہدف   کھلاڑیوں کا  زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرانا ہے، وہ اولمپک  سطح پر مقابلوں میں حصہ لے سکیں اور تمغے جیت کر   ملک کا نام روش کرسکیں۔

تین انڈور اسٹیڈیمس کا افتتاح کرنے کے بعد،وزیر نے مقامی والی بال  کی دو ٹیموں کے کھلاڑیوں سے بات چیت کی۔  ان کھلاڑیوں نے  افتتاحی پروگرام کے دوران ایک والی بال  میچ بھی کھیلا، جس کی ایک والی بال کھلاڑی کے طور پر  معزز وزیر نے تعریف کی۔  وزیر موصوف نے باکسنگ، جوڈو، اور تلوار بازی سے جڑے  ایتھلیٹس کی کھیل سرگرمیوں کو بھی دیکھا۔

دن بھر چلی   اس تقریب میں  مختلف اضلاع اور علاقائی  حکام کے علاوہ ڈی ڈی سی کے سربراہ  نذیر احمد خان کے ساتھ ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی  اور دیگر پی آر آئی ارکان بھی شامل ہوئے۔  

Recommended