نئی دہلی،02اپریل (انڈیا نیرٹیو)
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز سچن تندولکرکو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔سچن تندولکر کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔سچن نے ٹوئٹ کرکے اپنے اسپتال میں داخل ہونے کی خود ہی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کرکے کہا کہ ”ڈاکٹروں کے مشورے پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ میں جلد ہی صحت مند ہوکر اسپتال سے واپس آؤں گا۔ آپ سبھی لوگ میرے لیے دعا کر رہے ہیں، اس کے لئے میں آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں“۔
وہیں سچن کے خاندان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ2دن میں اسپتال سے گھر آجائیں گے۔انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 47 سالہ سچن تندولکر 27 مارچ کو کووڈ۔ 19 سے متاثر پائے گئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو ہوم کوارنٹائن کرلیا تھا۔