Categories: کھیل کود

اسپتال میں داخل ہوئے سچن تندولکر، ڈاکٹروں نے کہا کہ تشویش کی بات نہیں

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دہلی،02اپریل (انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم بلے باز سچن تندولکرکو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔سچن تندولکر کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔سچن نے ٹوئٹ کرکے اپنے اسپتال میں داخل ہونے کی خود ہی اطلاع دی ہے۔ انہوں نے جمعہ کے روز ٹوئٹ کرکے کہا کہ ”ڈاکٹروں کے مشورے پر میں اسپتال میں داخل ہوگیا ہوں۔ میں جلد ہی صحت مند ہوکر اسپتال سے واپس آؤں گا۔ آپ سبھی لوگ میرے لیے دعا کر رہے ہیں، اس کے لئے میں آپ سبھی کا شکریہ ادا کرتا ہوں“۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وہیں سچن کے خاندان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ2دن میں اسپتال سے گھر آجائیں گے۔انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ اسپتال کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ واضح رہے کہ 47 سالہ سچن تندولکر 27 مارچ کو کووڈ۔ 19 سے متاثر پائے گئے تھے اور اس کے بعد انہوں نے خود کو ہوم کوارنٹائن کرلیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago