Urdu News

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک ساتھ لے کر آرہے ہیں اپنا شو

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک ساتھ لے کر آرہے ہیں اپنا شو

ہندوستان کی  ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ان کے شوہر شعیب کھیلوں کے میدان سے الگ بھی بہت کچھ کر رہے ہیں۔ دونوں نے حال ہی میں پاکستان میں اپنا پرفیوم لانچ کیا۔ یہ جوڑی اب ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ  دونوں ایک ساتھ ایک شو کی میزبانی کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اس شو کا نام 'مرزا ملک شو' رکھاہے۔ دونوں نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا پہلا پروجیکٹ اردو فلکس پر ایک ساتھ لا رہے ہیں۔ انہوں نے یہاں اپنے مداحوں سے پوچھا کہ کیا انہیں اس بارے میں کوئی اندازہ ہے؟۔دونوں نے دبئی میں سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ تمام سوالات کے جوابات دینے کے لیے ایک پریس کانفرنس کی۔

شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثانیہ اور شعیب  نے سامعین کو بتایا کہ وہ ایک ساتھ نئی چیزیں کرنا پسند کرتے ہیں اور اس لیے اسے کرنے کو لے کر کافی پرجوشہیں۔ وہ اپنے شوکو کیسے بنانا چاہتے ہیں، اس کو تفصیل سے بتاتے ہوئے ثانیہ نے کہا، ”ایک اچھے فیملی شو میں بہت زیادہ ہنسی ہونی چاہیے۔ جیسے کہ کپل شرما کے شو میں ہوتی ہے۔ ہمارا شو کوئی کامیڈی شو نہیں ہوگا، لیکن اس میں بہت سارے کامیڈی کے عناصر ہوں گے۔“ ثانیہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ یہ شو ایک گھنٹے کا ہوگا اور وہ چاہتی ہیں کہ ناظرین اس سے لطف اندوز ہوں۔

جب شو سے توقعات کے بارے میں پوچھا گیا تو، ملک نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ماضی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر انٹرویوز کیے تھے اور واقعی ان سے لطف اندوز ہوئے  تھا۔ اس لیے وہ اس سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔  خاص طور پر اس لیے کہ اس میں ثانیہ شامل ہے۔ حالانکہ انہوں نے  پہلے بھی ایک ساتھ اشتہارات کئے ہیں لیکن یہ بالکل نئی چیز ہے۔ اسے برصغیر کے سب سے بڑے شوز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اردو فلکس کے بانی فرحان گوہر نے کہا کہ مہمان پاکستان اور ہندوستان دونوں ملکوں سے ہوں گے اور شو کا پیغام محبت ہے۔

Recommended