Categories: کھیل کود

ثانیہ مرزا نے کیا ریٹائرمنٹ کا اعلان، کب ہوگا ثانیہ کا آخری سیزن ؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہندوستان کی اسٹار خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے بدھ کے روز کہا کہ 2022 کا سیزن ان کا آخری سیزن ہوگا۔ ثانیہ نے چھ گرینڈ سلیم جیتے ہیں اور وہ ڈبلیو ٹی اے ڈبلس رینکنگ میں ٹاپ پر بھی پہنچیں ہیں۔  وہ 2007 کے وسط میں دنیا میں 27 ویں نمبر پر تھیں، جس نے انہیں  ہندوستان کی اب تک کی سب سے زیادہ رینک والی خاتون کھلاڑی بنا دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ثانیہ نے موجودہ  آسٹریلین اوپن کے ویمنس ڈبلس ایونٹ میں اپنے ابتدائی راونڈ میں ہارنے کے بعد اپنے ریٹائرمنٹ کے منصوبوں کا اعلان کیا۔اپنے میچ کے بعد 35 سالہ ثانیہ نے کہا ”اس کی چند وجوہات ہیں، میں اپنے 3 سالہ بیٹے کو اس کے ساتھ اتنا سفر کرکے خطرے میں ڈال رہی ہوں، یہ کچھ ایساہے جسے مجھے ذہن میں رکھنا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ اب میرا جسم  پہلے جیسا نہیں رہا۔ آج میرے گھٹنے میں بہت زیادہ درد کررہا تھا اور میں یہ نہیں کہہ رہی کہ اس کی وجہ ہم ہار گئے لیکن مجھے لگتا ہے جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے، میری چوٹوں کو ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے“۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا، ”میں نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہوگا، میں ہفتے در ہفتے تیاری کر رہی ہوں، لیکن مجھے یقین نہیں ہے کہ میں سیزن تک رہ پاوں گی یا نہیں، لیکن مجھے رہنا ہے“۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انہوں نے کہا،”میں نے واپس آنے، فٹ ہونے، وزن کم کرنے اور نئی ماؤں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو پورا کرسکیں۔ اس سیزن کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ میرا جسم مزید کھیلنے کی اجازت دے گا“۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago