Categories: تفریح

بنگلہ دیشی اداکارہ کی بورے میں بند لاش برآمد، کیوں کیا گیا شوہر کو گرفتار؟ پردے کے پیچھے کی کیا ہے کہانی؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈھاکہ میں لاپتہ ہونے والی معروف بنگلہ دیشی اداکارہ رائمہ اسلام کی لاش ملنے کے بعد بنگلہ دیش کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک میں بھی ان کے مداح صدمے میں ہیں۔ رائمہ کی لاش کیرانی گنج میں ایک پل کے پاس بورے میں ملی۔ پولیس کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ رائمہ کو اس کے شوہر سخاوت علی نوبل نے قتل کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈھاکہ پولیس نے پہلے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رائمہ کے قتل کی وجہ میاں بیوی کے درمیان تنازعہ ہوسکتا ہے۔ تاہم اس کے شوہر سخاوت علی نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ لیکن تفتیش میں پولیس کو اس پر شک ہوا اور جب اس سے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا جس کے بعد اسے تین روزہ پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق رائمہ کو بے دردی سے قتل کیا گیا ہے، اداکارہ کے جسم پر زخموں کے متعدد نشانات ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دراصل پیر کی صبح جب کچھ مقامی لوگوں نے علاقے میں علی پور پل کے پاس ایک بوری مشکوک حالت میں پڑی دیکھی تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سر سلیم اللہ میڈیکل کالج بھیج کر غیر فطری موت کا کیس درج کرلیا۔ خاص بات یہ ہے کہ رائمہ کو قتل کرنے کے بعد اس کے شوہر سخاوت نے پولیس کو گمراہ کرنے کے لئے تھانے میں اس کی گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
رائمہ اسلام کے فلمی کیرئر کے بارے میں بات کریں تو 45 سالہ اداکارہ نے اپنے کیرئیر کا آغاز سال 1998 میں فلم ’برتامن‘ سے کیا۔ اس کے بعد انہوں نے تقریباً 25 فلموں میں کام کیا۔ اس کے علاوہ وہ کچھ ٹی وی پروگراموں میں بھی نظر آئیں۔ وہ بنگلہ دیش فلم آرٹسٹ ایسوسی ایشن کی رکن بھی تھیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago