Urdu News

ثانیہ مرزا کی فیملی فوٹو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول

ثانیہ مرزا کی فیملی فوٹو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول


ثانیہ مرزا کی فیملی فوٹو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول

نئی دہلی ،19مارچ (ہ س انڈیا نیرٹیو)

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی قابل تعریف پرفارمنس اور خوبصورتی کی وجہ سے بھارت سمیت پاکستان میں بھی بےحد مقبول ہیں۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔اس تصویر میں ثانیہ مرزا کے شوہر اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کے دو سالہ بیٹے اذہان مرزا ملک شامل ہیں۔

ثانیہ مرزا اکثر سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ اپنی دلکش تصویریں شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں جنہیں د نیا بھر میں موجود ان کے مداح خوب پسند بھی کرتے ہیں تاہم اس بار ا نہوں نے اپنی فیملی فوٹو اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔ ٹینس اسٹار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں فیملی فوٹو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ ان کے شوہر شعیب ملک اور بیٹا اذہان موجود ہے۔

انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا نے نارنجی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کو گود میں اٹھایا ہوا ہے۔ ثانیہ مرزا نے یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’فیملی‘ لکھا۔یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Recommended