Urdu News

سوربھ گانگولی کے بی جے پی جوائن کرنےکی قیاس آرائیوں کو پارٹی نے خارج کیا

سوربھ گانگولی


سوربھ گانگولی کے بی جے پی جوائن کرنےکی قیاس آرائیوں کو پارٹی نے خارج کیا

کولکاتہ ، 03 مارچ (انڈیا نیرٹیو) 

مغربی بنگا میں اسمبلی الیکشن کے لیے ووٹنگ سے پہلے ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اورمعروف کھلاڑی سوربھ گانگولی کے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیاں تیز ہیں ۔سوشل یڈیا پر تیزی سے ایسی خریںچل رہی ہیں کہ گانگولی بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں اور انہیں وزیر اعلیٰ کے وہدے کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے ۔

 ریاستی بی جے پی صدر دلیپ گھوش نے ایسی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔ گھوش نے کہا کہ اس طرح کی کوئی بات نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی انہیں اس کے بارے میں کچھ معلوم ہے۔

 دلیپ گھوش سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ انتخابات کی وجہ سے روزانہ اجلاس ہوتے ہیں اور حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے لیکن اس میں سوربھ گانگولی کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی ایسے کسی امکان کے بارے میں بات کی گئی ہے۔

گھوش کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب 7 مارچ کو کولکاتہ کے سب سے بڑے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں سوربھ گانگولی کی موجودگی کے بارے میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔

قابل ذکر ہے کہ گانگولی کے بی جے پی میں طویل عرصے سے شمولیت کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ تاہم ، جب اس دوران انہیں دل کا دورہ پڑا تو ، قیاس آرائیاں مختصر طور پر رک گئیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور گورنر جگدیپ دھنکھر سے ان کی پہلی ملاقات کے بعد اس طرح کی قیاس آرائیوں کو تقویت ملی ہے۔ اب ایک بار پھر جب دادا صحت مند اور گھر پر آرام کر رہے ہیں تو ان قیاس آرائیوں کو ہوا دی جا رہی تھی۔

Recommended