Categories: کھیل کود

شکیب الحسن کو ملی ’بدتمیزی‘ کی سزا، 3 میچوں کے لیے لگی کھیلنے پر پابندی

ڈھاکہ،13جون(انڈیا نیرٹیو)

بنگلہ دیش کے مشہور ایل راوینڈر شکیب الحسن نے گزشتہ دنوں کرکٹ کے میدان پر بدتمیزی کا مظاہرہ کر کے نہ صرف اس کھیل کو شرمسار کیا بلکہ اپنے ملک کی شرمندگی کا بھی سبب بنے۔ شکیب کی اس بدتمیزی کے لیے انھیں سزا دیے جانے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ ایئندہ تین میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے۔دراصل شکیب الحسن نے گزشتہ دنوں ڈھاکہ پریمیر لیگ کے ایک میچ میں امپائر کے ساتھ غلط رویہ اختیار کیا اور میدان پر کافی غصے میں بھی نظر ایئے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ان کی اس حرکت کے لیے نہ صرف اس لیگ کے تین میچوں میں کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے بلکہ پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کوئی ایفیشیل بیان جاری نہیں کیا ہے، لیکن محمڈن اسپورٹنگ کلب کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مسعود الزماں کے حوالے سے اس کی تصدیق میڈیا میں ای رہی ہے۔

مسعود الزماں نے شکیب معاملے میں کہا ہے کہ ”بورڈ کی جانب سے کوئی خط جاری نہیں کیا گیا ہے، لیکن ہمیں پتہ چلا ہے کہ امپائر کمیٹی نے 3 میچوں کی پابندی کی سفارش کی ہے۔ ظاہری طور پر شکیب کا رویہ قابل قبول نہیں تھا، لیکن ساتھ ہی ہمیں یہ پتہ لگانا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا۔“

بہر حال، اپنے خراب رویہ کے لیے شکیب الحسن نے ذاتی فیس بک پیج پر معافی مانگ لی ہے۔ انھوں نے لکھا ہے ”پیارے خیر خواہو اور چاہنے والو، میں ان سبھی سے معافی مانگتا ہوں جنھیں میچ میں میرے سلوک سے دکھ پہنچا ہے۔ میرے جیسے تجربہ کار کرکٹر سے یہ بالکل بھی امید نہیں کی جاتی ہے، لیکن کبھی کبھی میچ کے کشیدہ ماحول میں ایسا ہو جاتا ہے۔ میں سبھی ٹیموں، ٹورنامنٹ میں شامل سبھی افسران اور انعقاد کمیٹی سے ایسی غلطی کے لیے معافی مانگتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ میں مستقبل میں اس طرح کا کام نہیں کروں گا۔“

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago