Urdu News

بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کاتمغہ جیتا، دو اولمپکس تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی خاتون بنیں

ہندوستانی خاتون بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو

 

 

نمایاں جھلکیاں:

  • سندھو نے کانسے کے تمغے کے لئے ہونے والے مقابلے میں چین کی ہی بنگ جیاؤ کو 2113 اور2115 سے شکست دی۔
  • صدرمملکت جناب رام ناتھ کووند اور وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سندھو کو ان کے عظیم الشان مظاہرہ فن کے لئے مبارک باد دی۔
  • وزیر برائے اسپورٹس انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا،  مبارک باد سندھو، تم نے تاریخ رقم کی ہے۔

ہندوستانی  خاتون بیڈ منٹن کھلاڑی پی وی سندھو نے آج ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے سنگل مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا۔کانسے کے تمغے کے لئے ہونے والے اس میچ میں پی وی سندھو نے اپنی حریف چین کی ہی بنگ جیاؤ کو2113 اور 2115 سے شکست دی۔اس کے ساتھ ہی وہ اب تک2 اولمپک تمغے جیتنے والی پہلی ہندوستانی  خاتون کھلاڑی بن گئی ہے۔ سندھو نے اس سے قبل2016 میں ، ریومیں چاندی کاتمغہ جیتا تھا۔اس کے علاوہ ایسا دوسرا شخص جس نے ہندوستان کے لئے دو اولمپک تمغے جیتے ہیں، وہ ریسلر سشیل کمار ہیں، جنہوں نے سب سے پہلے یہ تمغے حاصل کئے۔صدرمملکت جناب رام ناتھ کووند، وزیراعظم جناب نریندر مودی، وزیر برائے اسپورٹس جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر او رملک بھر کے تمام ہندوستانیوں نے پی وی سندھو کو ان کی اس عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

 

 

 

 

صدر مملکت جناب رام ناتھ کووند سندھو کی کامیابی پر ان کے لئے اپنی نیک خواہشات  کااظہار کیا ہے۔جناب کووند نے ٹوئٹ کیا‘‘ پی وی سندھو ایسی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی بن چکی ہے جنہوں نے دو اولمپک تمغے حاصل کئے ہیں۔انہوں نے استقلال، فدا کاری اور مہارت کا ایک نیا نمونہ پیش کیا ہے۔ہندوستان کانام روشن کرنے کے لئے میری طرف سے انہیں دلی گہرائیوں سے مبارک باد’’۔

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے سندھو کو ان کی بہترین کارکردگی کے لئے مبارک باد پیش کی۔جناب نریندر مودی نے ٹوئٹ کیا‘‘ ہم سب کے سب پی وی سندھو کے اعلی درجے کے کھیل سے بہت زیادہ مسرور ہیں۔ٹوکیو  ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں کانسہ کاتمغہ حاصل کرنے کے لئے انہیں بہت بہت مبارک باد۔وہ ہندوستان کے لئے سرمایہ ناز ہے اور ہمارے بہترین اولمپک کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں’’۔

مبارک باد پی وی سندھو، وزیر برائے اسپورٹس انو راگ سنگھ ٹھاکر نے ٹوئٹ کیا‘‘زبردست فتح پی وی سندھو، تم مقابلے میں چھائی رہیں اور اس طرح تم ٹوکیو 2020 میں تاریخ رقم کی۔ دوبار اولمپک تمغہ حاصل کرنے والی خاتون۔ہندوستان کو تم پر فخر ہے اور تمہاری وطن واپسی کا انتظار بھی ہے، تم نے کارنامہ کردکھایا’’۔

پی وی سندھو ایک چاندی کے تمغہ یافتہ کھلاڑی ہیں،جو انہوں نے2016 اولمپکس میں ریو میں حاصل کیا تھا۔ان کے والدین میں سے دونوں ہی قومی سطح کے والی بال کھلاڑی تھے۔ان کے والد کو ارجن ایوارڈ بھی حاصل ہوا تھا۔انہوں نے کوچ محبوب علی کی نگرانی میں آٹھ برس کی عمر ہی سے بیڈ منٹن کھیلنا شروع کردیاتھا اور سکندرآباد کے سگنل انجینئرنگ اینڈ ٹیلی کمیونیکشن کے انڈین ریلوے انسٹی ٹیوٹ کے میدان پر بیڈ منٹن کی بنیادی چیزیں سیکھنا شروع کردی تھیں۔انہیں بیڈ منٹن کے میدان پر سیکھنے  اور کھیل کی مشق کرنے کے لئے روزانہ اپنے گھر سے56 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنا پڑتا تھا۔انہوں نے پولیلا گوپی چند بیڈ منٹن اکیڈیمی کی رکنیت حاصل کی اور 10 برس والے زمرے کے تحت بہت سے انعامات جیتے۔

نجی تفصیلات:

تاریخ پیدائش: 5 جولائی 1995

وطن: حیدرآباد ،تلنگانہ

تربیتی مرکز: پی جی بی اے اینڈ جی ایم سی بالا یوگی اسپورٹس کمپلیکس گچی باؤلی

ذاتی کوچ: پارک تائےسانگ

قومی کوچ: پولیلا گوپی چند

حصولیابیاں:

چاندی کاتمغہ، ریو اولمپکس 2016

طلائی تمغہ: کامن ویلتھ گیمز2018(ٹیم ایونٹ)

چاندنی کاتمغہ‘ کامن ویلتھ گیمز 2018

چاندی کا تمغہ: ایشین گیمز 2018

عالمی چیمئپن:2019

اہم سرکاری اقدامات:

مختلف بین الاقوامی مقابلوں اور غیر ملکی تربیتی پروگراموں کے لئے ویزہ امدادی خطوط

 بین الاقوامی مقابلوں  اور غیرملکی  تربیتی پروگراموں کے لئے ٹی او پی ایس کے تحت امداد یافتہ فیزیو تھراپیسٹ اور فٹنس ٹرینر

ٹی او پی ایس  کے تحت فیزیو تھراپیسٹ سپورٹ ( گائیتری شیٹی3 مہینے کے لئے 2018 میں)

موجودہ اولمپک کھیلوں میں52 بین الاقوامی مقابلوں کے سلسلے میں مالی تعاون

انہیں ٹوکیو پہنچانے اور وہاں ان کی جلد سکونت کے انتظام کے لئے گیم ریڈی ریکوری سسٹم کی فراہمی۔یہ رقم ان کی طرف سے درخواست موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر جاری کردی گئی تھی۔

تلنگانہ کی ریاست کے تعاون کے ساتھ گچی باؤلی اسٹیڈیم میں خصوصی تربیت کااہتمام، جس میں وہاں بچھائے گئے کورٹ میٹس کے لئے رقم کی فراہمی بھی شامل ہیں۔

 اے سی ٹی سی کے تحت نجی غیرملکی کوچ کی فراہمی- جس کا نام پارک تائے سانگ تھا

 ان کے اور ان کے ذاتی اسٹاف کے لئے کووڈ-19 کے دوران بین الاقوامی مقابلوں کے لئے سازو سامان کی فراہمی کی شکل میں امداد

اے سی ٹی سی کے تحت قومی کوچنگ کیمپ کاانعقاد

کووڈ-19 کے پروٹوکولس کو سمجھنے کے لئے کچھ پروگرام انجام دئے گئے، جن میں ٹوکیو کا طرز زندگی، منشیات کے استعمال سے پرہیز اور ہندوستان سے فخر کے ساتھ سفر کرنا شامل ہیں۔

مالی امداد:

ٹی او پی ایس،5128030 روپئے۔

اے سی ٹی سی: 34651150 روپئے۔

میزان: 39779180 روپئے۔

اعزازات:

پدم بھوشن (2020)

پدم شری(2015)

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ(2016)

ارجن ایوارڈ (2013)

گراس روٹ کوچ: محبو ب علی(عمر8۔10)، محمد علی، عارف سر، گوردھن سر اور ٹام جان(عمر12-10)

ڈیولپمنٹ کوچ: پولیلا گوپی چند اور گوپی چند اکیڈیمی میں دیگر بہت سے کوچ۔

ایلیٹ کوچ:میولیو، کم، ڈوی،ریفان اور پارک تائے سانگ(2018 سے آج تک)

Recommended