Urdu News

بگ بیش کرکٹ لیگ میں سڈنی تھنڈر کی طرف سے کھیلیں گی اسمرتی مندھانا اور دیپتی شرما

بگ بیش کرکٹ لیگ میں سڈنی تھنڈر کی طرف سے کھیلیں گی اسمرتی مندھانا اور دیپتی شرما

ہندوستان کی خواتین کرکٹرس بین الاقوامی میچوں کے علاوہ دنیامیں کھیلی جانے والی کرکٹ لیگ میں بھی اپنا لوہا منوارہی ہیں۔ اس کے پیش نظر بگ بیش لیگ کی ٹیمیں ہندوستان کی خواتین ٹیم کی کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ جوڑ رہی ہیں۔ اکتوبر سے شروع ہونے والے آئندہ ویمن بگ بیش لیگ (ڈبلیو بی بی ایل) ٹورنامنٹ کے لیے  لیگ کی دفاعی چیمپئن سڈنی تھنڈر نے دو ہندوستانی خاتون کرکٹرس  اوپنر اسمرتی مندھانا اور آل راونڈر دیپتی شرما کو اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

 یہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں اپنا اس سال کا بہترین اسکور بنانے والی مندھانا کی تیسری بگ بیش ٹیم ہوگی۔ وہ اس سے قبل برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہریکینس کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ دیپتی نے پہلے کبھی بگ بیش میں حصہ نہیں لیا۔حالاں کہانہیں ٹی۔ 20 کرکٹ کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔

دیپتی اس سال 'دی ہنڈریڈ' کے پہلے سیزن کا بھی حصہ تھیں، جہاں انہوں نے 5.26 کی اکونامی  سے  بولنگ کرتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں۔ ساتھ ہی وہ 2019میں مندھانا کے ساتھ انگلینڈ میں سپر لیگ کی فاتح ٹیم ویسٹرن اسٹورم ٹیم کا بھی حصہ تھیں۔ان دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی کپتان ہیتھر نائٹ اور اوپنر ٹیمی بومونٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ ویمن ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے کے باوجود دونوں کھلاڑی ٹورنامنٹ کے لیے دستیاب نہیں تھیں۔

مندتھانا اور دیپتی کے علاوہ شیفالی ورما اور رادھا یادو بھی اس لیگ میں کھیلتی نظر آئیں گی۔ 25 سالہ مندھانا نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا، 'غیر ملکی لیگس میں کھیلنے سے آپ کو ٹی۔ 20 کرکٹ کا تجربہ ملتا ہے۔ آپ کودنیا بھر کے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت گزارنے  اور ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے‘۔

دیپتی بھی اس موقع کو لے کر کافی پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا، 'مجھے ماضی میں بھی اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے کی کئی آفرس ملے تھے، لیکن اس وقت جاری بین الاقوامی سیریز کی وجہ سے میں نہیں کھیل سکی۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ کے لیے یہ ایک بڑی بات ہے کہ ہمیں خواتین کے بی بی ایل میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے“۔

Recommended