سن رائزرس حیدرآباد پر، ممبئی انڈینزکی13- رنوں سے سنسنی خیزجیت
جسپریٹ بمراہ ڈیتھ اوورز کا بہترین بولر: ٹرینٹ بولٹ
چنئی ، 18 اپریل (انڈیا نیرٹیو)
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 ہفتہ کو ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں میں منعقدمیچ میں سن رائزرز حیدرآباد پر، ممبئی انڈینزکوملی 13- رنوں کی سنسنی خیزجیت کے بعد ٹرینٹ بولٹ نے ساتھی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو ڈیتھ اوورزکا بہترین فاسٹ بولرقراردیتے ہوئے تعریف کی ہے ۔
ممبئی نے حیدرآباد کے خلاف میچ میں کوئٹن ڈی کوک (40) اور روہت شرما ( 32 ) کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 150 رن بنائے۔ جواب میں ، جانی بیئرسٹو (43) کی بہترین اننگز کے باوجود ٹیم سن رائزرز 137 رنوں پرسمٹ گئی۔
حیدرآبادکو آخری پانچ اوورز میں 47 رنوں کی ضرورت تھی۔ وجے شنکر کرونل پانڈیا کے تیسرے اوور میں ایک چھکے لے کر حیدرآبادکو واپسی دلائی ، لیکن حیدرآباد کی ٹیم 18 ویں اوور میں دو وکٹیں گرنے کے بعد واپسی نہیں کرسکی۔ آخر میں ، جسپریت بمراہ نے وجے شنکر (25 گیندوں پر 28 رن) کو آوٹ کیا تاکہ ممبئی کی فتح کو یقینی بنایا جاسکے۔
بمراہ نے کفایتی باولنگ کی اور اپنے چار اوورز میں صرف 14 رن پر 1 وکٹ حاصل کیا۔ جبکہ بولٹ نے اپنے چار اوورز میں 28 رن دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ممبئی کی طرف سے اسپنر راہول چاہر نے بھی تین وکٹیں حاصل کیں۔
میچ کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس میں ، بولٹ نے کہا ، " ڈیتھ اوورز میں بمراہ کو بولنگ کرتے ہوئے دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔ وہ پورے اسپیل میں اچھی بالنگ کر رہے ہیں۔ میرا ذاتی طور پر ماننا ہے کہ وہ ڈیتھ اوورز کے بہترین بولر ہیں۔"
انہوں نے کہا،اس طرح کا مظاہرہ کرنا مشکل ہوتاہے۔ اس جیت کا سہرا پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ ہم جانتے تھے کہ ہم نے کچھ مختصر رنز بنائے ہیں ، لیکن ہمیں یہ بھی معلوم تھا کہ یہ ایسی پچ ہے جہاں آپ کھڑے ہوسکتے ہیں اگر ہم کھڑے ہوگئے تو ہم لڑ سکتے ہیں۔ مجھے لگاکہ ہاردک کا ڈیوڈ وارنرکورن آﺅٹ کرنا اور راہول چاہر کی تین وکٹیں اہم ہیں اور اس کے بعد بمراہ کی بولنگ بھی تھی۔ بمراہ کے اپنے چار اوورز میں صرف 14 رن حیرت زدہ تھے۔"
واضح رہے کہ اس میچ میں ممبئی نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 150 رنز بنائے۔ ممبئی کے لئے کوئنٹن ڈی کاک (40) ، روہت شرما (32) اور کیرون پولارڈ نے 22 گیندوں پر ناقابل شکست 35 رنز بنائے۔ جواب میں ، ڈیوڈ وارنر (36) ، جانی بیئرسٹو (22 گیندوں پر 43 رنز) اور وجئے شنکر (25 گیندوں پر 28 رنز) کی بہترین اننگز کے باوجود حیدرآباد 137 رنوں پرسمٹ گیا۔