Urdu News

سوریہ کمار یادوآئی سی سی مینز ٹی20 کرکٹر آف 2022 ایوارڈ کے لیے نامزد

ہندوستان کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو

دبئی، 29 دسمبر (انڈیا نیرٹیو)

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو ہندوستان کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو کو  مردو ں کی ٹی۔ 20 کرکٹر آف022 2 ایوارڈ  کے لئے نامزد کیا ہے۔   سوریہ کمار کے علاوہ سیم کرن، سکندر رضا اور محمد رضوان بھی اس ایوارڈ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سوریہ کمار یادو کے لیے 2022 بہت اچھا رہا۔ اس سال وہ اس فارمیٹ میں 1000 سے زیادہ رن بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ انہوں نے سال کا اختتام 187.43 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1164 رن کے ساتھ سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی کے طور پر کیا۔

انہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنل کیلنڈر ایئر میں 68 چھکے لگائے ہیں، جو اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس سال ان کے نام دو سنچریاں اور نو نصف سنچریاں ہیں۔

آسٹریلیا میں آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ میں، یادو نے 189.68 کے اسٹرائیک ریٹ سے تقریباً 60 کی اوسط  سے چھ اننگ میں تین نصف سنچری لگائی ہیں۔

انہوں نے ٹورنامنٹ کے بعد اپنی شاندار دوڑ جاری رکھی، اس سال نیوزی لینڈ میں دو طرفہ سیریز میں ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی دوسری سنچری بنائی۔ اس سال بھی یادو آئی سی سی مردوں کی ٹی20 انٹرنیشنل پلیئر رینکنگ میں سرفہرست ہیں۔ انہیں 890 ریٹنگ پوائنٹس بھی ملے۔

دریں اثنا، زمبابوے کے بلے باز سکندر رضا نے بلے کے ساتھ ایک شاندار سال گزارا ہے اور ٹی ٹوئنٹی میں گیند کے ساتھ بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی متاثر کن رہی۔

سال میں 150 سے زیادہ کے اسٹرائیک ریٹ پر 735 رن کے ساتھ، رضا نے 6.13 کے متاثر کن اکانومی ریٹ سے 25 وکٹیں بھی لیں۔

Recommended