Categories: کھیل کود

ٹی۔20 ورلڈ کپ: دھونی کچھ اس طرح بلے بازوں کی کرارہے ہیں تیاری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ٹی۔20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیاکو 24 اکتوبر کو پاکستان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرنا ہے۔ ٹیم اس بڑے میچ کے لیے بھرپور تیاری کر رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم سے بطور مینٹور وابستہ ہوئے سابق کپتان ایم ایس دھونی گیند باز سے لے کر بلے باز تک، سب کو تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ حال ہی میں، ماہی کو ایشان کشن اور رشبھ پنت کو وکٹ کیپنگ کی کلاسز دیتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور اب دھونی بلے بازوں کی غلطیوں پر نظر رکھنے کے لیے تھرو ڈاون اسپیشلسٹ کے اوتار میں نظر آئے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بی سی سی آئی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پران کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں دھونی تھرو ڈاؤن اسپیشلسٹ کے کردار میں نظر آرہے ہیں اور بلے بازوں کو پریکٹس کراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ٹیم انڈیا سے وابستہ ہونیکے بعد ماہی میدان میں کافی سرگرم ہیں اور وہ ہر کھلاڑی کے کھیل پر نظر رکھ رہے ہیں۔ دھونی آئی پی ایل۔ 2021 میں چنئی سپر کنگس کے نام  اپنی کپتانی میں چوتھا آئی پ ایل خطاب کرانے کے بعد ٹیم انڈیا سے وابستہ ہوئے ہیں۔ اب تک کھیلے گئے دونوں وارم اپ میچوں میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی زبردست رہی ہے۔ ٹیم نے پہلے انگلینڈ اور پھر آسٹریلیا کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس ٹی۔20 ورلڈ کپ میں ایک مینٹور کے طور پر دھونی کا کردار بہت اہم مانا جا رہا ہے اور خود کپتان وراٹ کوہلی نے اعتراف کیا ہے کہ ماہی کی موجودگی سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔ دھونی کے بارے میں وراٹ نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ٹھیک پہلے کہا تھا،’ان کے پاس کافی تجربہ ہے۔ وہ خود بھی اس ماحول میں آنے کے لیے بے تاب ہے۔ جب سے ہم نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تب سے وہ ہمارے سرپرست رہے ہیں اور انہوں نے اس کردار کوٹیم میں رہنے  تک بخوبی ادا کیا ہے۔ ان نوجوان کھلاڑیوں کو بہت فائدہ ہوگا جو پہلی بار اتنا بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے آئے ہیں۔ پیچیدہ مسئلے کے خلاف ان کی نظریں اور پریکٹس کے دوران ان کے مشورے، ہمارے کھیل میں کم از کم ایک سے دو فیصد تک بہتری  آئے گی۔ ہم اس کی موجودگی سے ہم بہت خوش ہیں۔ ان کی موجودگی سے نہ صرف ہمارے حوصلے میں اضافہ ہوگا بلکہ اعتماد بھی بڑھے گا‘۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago