Categories: تعلیم

تقسیم ہند نے اردو کا منظر نامہ یکسر تبدیل کردیا: ڈاکٹر فوزیہ فاروقی

شعبہ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام آن لائن بین الاقوامی توسیعی خطبے کا انعقاد

تقسیم ہند کے بعد کے اردو ادب کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ تقسیم نے سماج، سیاست اور تہذیب پر جو اثرات مرتب کیے اس کا گہرا مطالعہ کیا جائے۔ اس سانحے نے اردو کا سارا منظر نامہ ہی سرے سے بدل دیا۔ تقسیم سے قبل اردو زبان کا قاری ایک وسیع دنیا کا باشندہ تھا۔ لیکن اس کے بعد اس کا دائرہ سکڑ گیا۔ نئے سیاسی نظام اور ہجرت کے نتیجے میں پیدا شدہ ادب پر کرب، خوف اور تنہائی کی فضا چھائی ہوئی محسوس ہوتی ہے۔

ترقی پسند تحریک نے ظالم و مظلوم کے مقابل جوڑے میں حیات و کائنات کے سارے مسائل کو دیکھا۔ لیکن اس کے بعد جدیدیت نے سیاسی، سماجی اور اخلاقی اقدار سے انکار کرتے ہوئے صرف ادبی اقدار پر ہی اصرار کیا۔ 1980 کے بعد ہندوستان اور پاکستان کے ادب میں نمایاں فرق نظر آتا ہے۔ اب پاکستانی ادب میں گنگا جمنی تہذیب کے نقوش تقریباً معدوم ہوچکے ہیں۔ معاصر شاعری دنیا کو ایک پیچیدہ نظام کی صورت میں دیکھتی ہے۔ اس کا نقطہئ نظر یوٹوپیئنUtopianنہیں بلکہ ڈس ٹوپیئنDistopianہے ان خیالات کااظہار شعبہئ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے زیر اہتمام آن لائن بین الاقوامی توسیعی خطبے میں پرنسٹن یونیورسٹی نیو جرسی، امریکہ، کی استاذ ڈاکٹر فوزیہ فاروقی نے ”اردو شاعری تقسیم کے بعد“ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صدر شعبہ پروفیسر شہزاد انجم نے صدارتی کلمات میں کہا کہ ”ادب کی دنیا میں تخلیق پر تنقید کا غلبہ اور نقاد کی اجارہ داری کوئی فال نیک نہیں۔ ایک سچا تخلیق کار کسی منظم و منصوبہ بند تحریک و رجحان کا اسیر نہیں ہوسکتا۔“ توسیعی خطبے کے کنوینر پروفیسر خالد جاوید نے ڈاکٹر فوزیہ فاروقی کا مفصل تعارف اور استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ”جنوب ایشیائی زبانوں کے ادب پر فوزیہ فاروقی کی نظر بہت گہری ہے۔ وہ ادب کے سیاسی اور تہذیبی تناظرات کا بہت بسیط اداراک رکھتی ہیں۔ بطور خاص انھوں نے تقسیم کے حوالے سے ہندو پاک کی مختلف زبانوں کے ادب کا بصیرت افروز تقابلی مطالعہ کیا ہے۔“ پروفیسر احمد محفوظ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”ترقی پسند تحریک نے کھلم کھلا ادبی قدروں کو ثانوی درجے کی چیز قرار دیتے ہوئے ادب کو طبقاتی کشمکش اور مخصوص نظریے کے پروپیگنڈے کا ہتھکنڈہ بنا دیا۔ جدیدیت نے ادب کی ادبیت کو از سر نو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔“ خطبے کے سامعین میں پروفیسر مہر افشاں فاروقی (امریکہ)، ڈاکٹر آفتاب احمد(امریکہ)، ڈاکٹر راجن کلیانی (امریکہ)پروفیسر نجمہ رحمانی(دہلی یونیورسٹی)، پروفیسر محمود کاظمی(حیدرآباد) وغیرہ نے ڈاکٹر فوزیہ فاروقی کے اس خطبے کو نہایت بحث انگیز قرار دیتے ہوئے اہم سوالات قائم کیے۔ نظامت کے فرائض ڈاکٹر ثاقب عمران نے انجام دیے۔ خطبے کا آغاز توحید حقانی کی تلاوت اور اختتام ڈاکٹر محمد مقیم کے اظہار تشکر پر ہوا۔

سامعین میں ڈاکٹر جاوید رحمانی، پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر کوثر مظہری، پروفیسر ندیم احمد، ڈاکٹر عمران احمد عندلیب، ڈاکٹر سرور الہدیٰ، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر خالد مبشر، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر سید تنویر حسین، ڈاکٹر عادل حیات، ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر ساجد ذکی فہمی، ڈاکٹر شاداب تبسم اور بڑی تعداد میں ریسرچ اسکالرزموجود تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago