Urdu News

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت پاک میچ آج، شائقین اور مداح منتظر، میچ سے پہلے سوشل میڈیا پر ہائی ولٹیج

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت پاک میچ آج، شائقین اور مداح منتظر

بی سی سی آئی نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج میچ سے پہلے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ہندوستانی کرکٹ بورڈ نے ٹیم انڈیا کے کیمپ میں شامل چار کھلاڑیوں کو ہندوستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کرن شرما، شہباز ندیم، کرشنپا گوتم اور وینکٹیش ایئر  وہ کھلاڑی ہیں جنہیں وطن واپسی کا حکم دیا گیا ہے۔ یہ کھلاڑی نیٹ باؤلر کے طور پر ٹیم سے منسلک تھے۔ اہم بات یہ ہے کہ بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کو تیار کرنے کے لیے کل آٹھ نیٹ گیند بازوں کا انتخاب کیا تھا۔ ٹیم انڈیا کے ریلیز ہونے والے کھلاڑی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ  سید مشتاق علی میں اپنی طاقت دکھاتے نظر آئیں گے۔

عمران ملک، اویش خان، ہرشل پٹیل اور لقمان میری والا کو ٹیم انڈیا کے ساتھ برقرار رکھا گیا ہے اور یہ سبھی ورلڈ کپ کے دوران ٹیم کے ساتھ رہیں گے۔ بی سی سی آئی نے تیز گیند بازوں کو زیادہ اہمیت دی ہے۔ پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے، بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا، "ٹورنامنٹ کے آغاز کے بعد، اتنے زیادہ نیٹ سیشن نہیں ہونے والے ہیں۔ اسی لیے قومی سلیکٹرز نے محسوس کیا کہ ان باؤلرز کو سید مشتاق علی ٹورنامنٹ میں کھیلنا چاہیے جس سے انھیں میچ پریکٹس ملے گی۔ ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سید مشتاق علی ٹرافی 4 نومبر سے شروع ہو رہی ہے۔

آئی پی ایل 2021 میں ہرشل پٹیل نے سب سے زیادہ وکٹیں اپنے نام کیں، جب کہ آویش خان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی جموں و کشمیر کے فاسٹ بولر عمران  ملک نے صرف تین میچوں میں اپنی رفتار سے سب کو متاثر کیا اور سیزن کی تیز ترین گیند پھینکی۔ جس کے بعد سلیکٹرز نے ان سے متحدہ عرب امارات میں ٹیم کے ساتھ رہنے کو کہا۔

ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان، ملک اور حفیظ شامل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج مقابلے کے لیے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اعظم نے ہفتہ کو پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان کیا۔ ٹیم میں محمد حفیظ اور شعیب ملک شامل ہیں۔ ملک اور حفیظ کافی تجربہ کار ہیں اور ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا ان کا ماضی کا تجربہ ٹیم کو ضرور فائدہ پہنچائے گا۔

پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 21 سالہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

تقریبا   دو سال بعد ویراٹ کوہلی کی قیادت میں بھارتی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کا سامنا کرے گی۔ ورلڈ کپ میں بھارت کا پاکستان پر غلبہ برقرار ہے کیونکہ پاکستانی ٹیم ابھی تک ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو شکست نہیں دے پائی ہے۔ تاہم، دونوں ٹیمیں ایک نئے انداز کے ساتھ ٹورنامنٹ میں داخل ہوئی ہیں، جو نوجوان ٹیلنٹ سے بھرا ہوا ہے اور ان سب میں خود کو سب سے بڑے اسٹیج پر ثابت کرنے کی بھوک اور بے تابی بھی ہے۔

بھارت کے خلاف پاکستان کی 12 رکنی ٹیم درج ذیل ہے۔

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان (نائب کپتان)، حسن علی، حیدر علی، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی۔

ہند۔پاک مقابلہ: عاقب جاوید نے بتایا، بابر اعظم سے نہیں، یہ پاکستانی بیٹسمین ٹیم انڈیا کے لیے خطرناک

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔ ویراٹ کوہلی کی فوج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف ناٹ آؤٹ ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔  وہیں بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پہلی بار بھارت کو شکست دینے کی پوری کوشش کرے گا۔ کرکٹ  ماہرین  کے مطابق اس ہائی وولٹیج میچ میں بھارتی  گیند باز کے لیے سب سے بڑا کام بابر اعظم کو آؤٹ کرنا ہو گا اور ان کی وکٹ میچ کا رخ طے کرے گی۔ تاہم پاکستان کے سابق کرکٹر عاقب جاوید کی رائے مختلف ہے اور انہوں نے فخر زمان کو بابر نہیں بلکہ ٹیم انڈیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

 ایک ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ فخر زمان ٹیم انڈیا کے گیند بازوں کے لیے بڑا خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ سابق پاکستانی کرکٹر نے فخر کی چیمپئنز ٹرافی میں مضبوط کارکردگی کو بھی یاد کیا۔ جاوید نے بتایا کہ اس میچ میں بھارت کی بالا دستی   دکھائی دے رہی ہے، لیکن اس بار پاکستان کی ٹیم بھی مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے بھارت کے اسپن اٹیک کو پاکستان سے بہتر قرار دیا ہے۔ 2017 میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں فخر زمان نے سنچری بنا کر بھارت کے خلاف پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ہندوستان اور پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں پانچ بار آمنے سامنے ہو چکے ہیں اور ٹیم انڈیا پانچوں بار جیت چکی ہے۔

Recommended