Urdu News

ٹی-20عالمی کپ: راشد خان کاکپتانی کرنے سے انکار، محمدنبی کریں گے ٹیم کی قیادت

ٹی-20عالمی کپ: راشد خان کاکپتانی کرنے سے انکار، محمدنبی کریں گے ٹیم کی قیادت

دبئی،10ستمبر(انڈیا نیرٹیو)

آل راؤنڈر کھلاڑی محمد نبی کو آنے والے ٹی-20عالمی کپ کے لئے افغانستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیاگیا ہے۔ نبی راشد خان کی جگہ لیں گے۔ واضح رہے کل افغانستان کے کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ مقابلوں کے لئے اپنی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا تھا اور راشد خان کو ٹیم کا کپتان بنایا تھا۔ اب راشد خان نے اس ٹیم کی کپتانی کرنے سے انکار کر دیا ہے۔عالمی کپ کے لئے اعلان کی گئی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ افسر ززئی اور فرید احمد ملک کو دو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

راشد خان کے انکار اور استعفے کا تعلق افغانستان کی طالبان حکومت سے نہیں ہے بلکہ راشد خان کا کہنا ہے کہ جس ٹیم کا انہیں کپتان بنایا گیا ہے اس کے کھلاڑیوں کے انتخاب میں ان سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔ راشد خان کا کہنا ہے کہ جس ٹیم کے کھلاڑیوں کے انتخاب میں ان کا کوئی مشورہ شامل نہیں ہے اس ٹیم کی کپتانی وہ کیسے کر سکتے ہیں۔ راشد خان نے کہا کہ افغانستان کے لئے کھیلنا ان کے لئے ہمیشہ فخر کی بات ہے۔ایک جانب جہاں راشد خان نے افغانستان کی ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیائی کرکٹ بوڑد جہاں کرکٹ کے عالمی مقابلے ہونے ہیں ا س نے کہا ہے کہ اگر طالبان نے افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی تو وہ افغانستان کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کو بھی عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

عالمی کپ کیلئے افغانستان کی ٹی-20ٹیم اس طرح ہے:راشد خان، رحمان اللہ ززئی، عثمان غنی، اصغر افغان، محمد نبی، نجیب اللہ زادران، حشمت اللہ شاہدی، محمد شہزاد، مجیب الرحمان، کریم جنت، گلابدین نائب، نوین الحق، شرف الدین اشرف حسن، دولت زادران، شاپور زادران،قیس احمد۔

Recommended