Urdu News

ٹی-20 عالمی کپ کا اعلان، ہندوستان کا پہلا مقابلہ پاکستان سے

ٹی-20 عالمی کپ کا اعلان

نئی دہلی: آئی سی سی نے اس سال ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ کے شیڈول کا اعلان منگل کے روز کر دیا ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ہندوستان میں ہونے والے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد اب عمان اور دبئی میں کیا جارہا ہے۔ ٹی-20 عالمی کپ کا آغاز 17 اکتوبر کو ہوگا۔ خطابی مقابلہ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستان 24 اکتوبر کو اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔ اس کا پہلا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ سپر 12 کے مقابلے 23 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ اس سے پہلے 17 اکتوبر سے پہلے راونڈ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

پہلا سیمی فائنل ابو ظہبی میں 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ جب کہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنل پر ریزرو ڈے ہے، خطابی مقابلہ 14 نومبر اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ 15 نومبر پیر کو ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔ ہندوستان شارجہ میں ایک بھی مقابلہ نہیں کھیلے گا۔ ہندوستان کے سبھی مقابلے ہندوستانی وقت کے مطابق، شام 7:30 بجے کھیلا جائے گا۔

ٹی-20 عالمی کپ کے گروپ کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ پہلے راونڈ میں 8 ٹیمیں سپر 12 میں جگہ بنانے کے لیے کھیلے گی۔ آئر لینڈ، نیدر لینڈ، سری لنکا اور نامیبیا کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے، جب کہ گروپ بی میں عمان، پی این جی، اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیم ہیں۔ ہر گروپ کی ٹاپ-2 ٹیم ہی دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کرے گی۔

سپر 12 کا پہلا مقابلہ 23 اکتوبر کو دبئی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ اسی دن دوسرا مقابلہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ جبکہ سپر 12 میں گروپ 2 میں پہلا مقابلہ دبئی کے میدان پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا لمبے وقت سے ہر کرکٹ مداح کو انتظار تھا۔ اس دن صرف ایک ہی میچ کھیلا جائے گا۔ سپر 12 کے گروپ -1 میں ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ کے علاوہ پہلے راونڈ میں گروپ اے کی فاتح اور گروپ بی کی رنر اپ ٹیم ہوگی۔ وہیں گروپ -2 میں ہندوستان اور پاکستان، نیوزی لینڈ، افغانستان کے ساتھ پہلے راونڈ کی گروپ بی کی فاتح ٹیم اور گروپ اے کی رنر اپ ٹیم ہوگی۔

Recommended