Urdu News

تیز رفتار سنسنی خیز گیند باز عمران ملک جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزکے لیے ٹیم انڈیا میں شامل

تیز رفتار سنسنی خیز گیند باز عمران ملک جنوبی افریقہ کے خلاف سیریزکے لیے ٹیم انڈیا میں شامل

جموں وکشمیر میں لوگوں نے کیا خوشی کا اظہار

جموں و کشمیر کے تیز رفتار سنسنی خیز گیند باز عمران ملک کو 9 جون سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی آئندہ پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ہوم سیریز کے لئے  ہندوستانی ٹیم میں متوقع جگہ مل گئی ہے۔ عمران نے اب تک آئی پی ایل میں سن رائزرس حیدرآباد کے لیے 13 مقابلوں  میں 21 وکٹیں حاصل کی ہیں لیکن ان کی 95 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے مسلسل باؤلنگ کرنے کی صلاحیت نے قومی ٹیم میں شامل کرنے کے لئے سلیکٹرز کو مجبور کر دیا۔

عمران کے ساتھ، پنجاب کنگز کے ڈیتھ اوورز کے ماہر ارشدیپ سنگھ نے بھی اپنا پہلا قومی کال اپ حاصل کیا ہے۔عمران ملک کو ہندوستانی قومی ٹیم میں شامل ہونے پر سماج کے مختلف حلقوں سے مبارکبادی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔جموں و کشمیر کے ہر گلی کوچے میں لوگوں نے عمران کی قومی ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔عمران ملک جموں و کشمیر کے پہلے تیز رفتار گیند باز بن گئے ہیں۔جن کو قومی ٹیم کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔اس سے پہلے آل راؤنڈر پرویز رسول بھی قومی ٹیم کا حصّہ بن چْکے ہیں۔

ہندوستان قومی ٹی.ٹوئنٹی ٹیم میں  کے ایل راہول (کپتان)، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن، دیپک ہوڈا، شریس ائیر، رشبھ پنت (نائب کپتان) (وکٹ)، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، وینکٹیش آئیر، یجو یندرا چہل، کلدیپ یادو , اکشر پٹیل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ہرشل پٹیل، اویش خان، ارشدیپ سنگھ،اور  عمران ملک شامل ہیں۔

Recommended