Urdu News

آئی پی ایل 2021 کو فوری طورپر معطل کرنے پر بی سی سی آئی نے بتائی پوری سچائی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا اورانڈین پریمیر لیگ

آئی پی ایل 2021 کو فوری طورپر معطل کرنے پر بی سی سی آئی نے بتائی پوری سچائی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیر لیگ 2021 (آئی پی ایل 2021) غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ہے کیوں کہ کئی کھلاڑی اور معاون عملے کے ممبران کووڈ۔ 19 پازیٹیوپائے گئے ہیں۔ آئی پی ایل نے ایک بیان جاری کر کے آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن کی معطلی کے پیچھے مکمل سچائی بتائی ہے۔

آئی پی ایل کی ریلیز میں کہا گیا ہے ، "آئی پی ایل کی گورننگ کونسل اور بی سی سی آئی نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کرکے متفقہ طور پر آئی پی ایل 2021 کے سیزن کو فوری اثر سے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی سی سی آئی کھلاڑیوں ، معاون عملے اور آئی پی ایل میں حصہ لینے والے کسی بھی دوسرے شرکا کی صحت اور حفاظت سے سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتا ہے۔ یہ فیصلہ لوگوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے“۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے ، 'یہ ایک مشکل وقت ہے۔ خاص طور پر ہندوستان میں ، ہماری کوشش تھی کہ کچھپازیٹیوٹی آئے اور لوگوں کا جوش و ہمت بڑھے۔ تاہم ، یہ سچ ہے کہ اب ٹورنامنٹ کو معطل کردیا گیا ہے اور ہر کوئی اپنے گھر والوں اور قریبیوں کے پاس اس مشکل وقت کے دوران واپس جائے گا۔ بی سی سی آئی اپنے حصے کے تمام اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے آئی پی ایل۔ 2021 میں شریک ہر کسی کو ان کی جگہ محفوظ پہنچانے کے لئے سب کچھ کرے گا۔ 

آئی پی ایل نے مزید کہا ، 'بی سی سی آئی تمام ہیلتھ کیئر ورکرس ، ریاستی ایسوسی ایشنس، کھلاڑیوں ، سپورٹ اسٹاف ، فرنچائزی ، اسپانسرس ، شراکت داروں اور دیگر سروس ڈونرس کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہے جنہوں نے ایسے مشکل وقت میں آئی پی ایل کے انعقاد کے لئے پوری کوشش کی‘۔

واضح ہو کہ دہلی کپیٹلس کے اسپنر امت مشرا اور سن رائزرس حیدرآباد کے وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ اس سے قبل کے کے آر کے ٹیم کے دو کھلاڑی ورون چکرورتی اور سندیپ واریر کی کورونا مثبت پائے جانے کے بعد آرسی بی اور کے کے آر کے درمیان ہونے والے میچ کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

صرف دو دن میں اتنے کورونا وائرس کے معاملے بڑھنے کی وجہ سے بی سی سی آئی نے فوری اثر سے آئی پی ایل ۔2021 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ بی سی سی آئی کو فی الحال ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کے بعد کئی چیزوں پر کام کرنا ہے۔ وہ آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں کو گھر کیسے بھیجے گا۔ ٹورنامنٹ کی نئی ونڈو کو کب دیکھی جائے گی کیوں کہ آنے والے وقت میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل اور ٹی۔20 ورلڈ کپ بھی منعقد ہونا ہے ۔

Recommended