Urdu News

بی سی سی آئی نے ٹی- 20 ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کی نئی جرسی کی نقاب کشائی کی

بی سی سی آئی نے ٹی- 20 ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم انڈیا کی نئی جرسی کی نقاب کشائی کی

 بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے بدھ کو ٹی- 20 ورلڈ کپ سے قبل ٹیم انڈیا کی نئی جرسی کی نقاب کشائی کی۔ بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں گہرے نیلے رنگ کی جرسی پہنے گی، لیکن ہلکے نیلے رنگ کاجو ٹچ دیا گیا ہے وہ اسے بالکل نیا احساس دے رہا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ اسپانسر ایم پی ایل اسپورٹس کے ساتھ بی سی سی آئی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر جرسی کی نقاب کشائی کی۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ جرسی کو شائقین کے اربوں چیئرس سے متاثر ہے۔

بی سی سی آئی نے اپنے 5 اسٹار کھلاڑیوں کی ایک تصویر کے جرسی کی پہلی لک کو لانچ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ”پیش کرتے ہیں بلین چیئرس جرسی۔ اس جرسی کا پیٹرن ٹیم کے کروڑوں مداحوں کے ذریعہ کیا جانے والا چیئرس ہے۔“ٹی 20 ورلڈ کپ کی شروعات17 اکتوبر کومیزبان عمان اور پاپوآ نیو گنی کے درمیان پہلے راؤنڈ کے گروپ بی مقابلے سے ہوگی۔گروپ بی کی دیگر ٹیمیں اسکاٹ لینڈ اور بنگلہ دیش شام کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ گروپ اے میں آئرلینڈ، ہالینڈ، سری لنکا اور نمیبیا ہیں۔ پہلے راؤنڈ کے میچز 22 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ہر گروپ میں سرفہرست دو ٹیمیں 23 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے سپر 12 مرحلے میں آگے بڑھیں گی۔ پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں ہوگا۔ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار، 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Recommended