Urdu News

ہندوستانی تیر اندازوں نے فائنل میں پہنچ کر تین تمغے یقینی بنائے، تین کانسے کی دوڑ میں بھی شامل

ہندوستانی تیر اندازوں نے فائنل میں پہنچ کر تین تمغے یقینی بنائے، تین کانسے کی دوڑ میں بھی شامل

ہندوستان نے ایشیائی تیر اندازی چیمپئن شپ کے مردوں، خواتین اور مکسڈ ٹیم ایونٹس کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس باوقار براعظمی مقابلے میں ان کے تین تمغے یقینی ہوگئے ہیں۔ ہندوستان مردو ں کے کمپاؤنڈ، خواتین اور ریکرو مکسڈ ٹیم مقابلوں میں بھی سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد کانسے کے تمغے کی دوڑ میں اب بھی برقرارہے۔

 تقریباً تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ہندوستان کو سخت مقابلہ دینے والا کوریا ایک بار پھر تینوں فائنل میں ہندوستان اور گولڈ میڈلس کے درمیان کھڑا ہے۔ ہندوستان نے انفرادی کمپاؤنڈ زمرے میں دو تمغوں کی امیدیں بڑھا دی ہیں جن میں سے ایک ملنا طے ہوگیا ہے۔

انکیتا بھگت، مدھو ویداوان اور ردھی  کی خواتین ٹیم نے سیمی فائنل میں ویتنام کو 6-0 (51-48، 56-50،53-50) سے شکست دی۔ کپل، پروین جادھو اور پارتھ سالونکھے کی مردوں کی ریکرو ٹیم کو سیمی فائنل میں تھرڈ سیڈڈ بنگلہ دیش کی ٹیم نے سخت مقابلہ دیا۔ میزبان ٹیم  نے 3-1 کی برتری حاصل کی لیکن ہندوستانی ٹیمنے اسکور4-4 (53-53،53-56،56-56،56-55)کرکے مقابلے کو ٹائی بریک میں کھینچ دیا۔

شوٹ آف بھی ٹائی رہا جس کے بعدہندوستان نے فائنل میں جگہ بنالی۔ دونوں ٹیموں نے 10، 9 اور 8 پوائنٹس اسکورکئے لیکن ہندوستان کو فاتح قرار دیا گیا کیونکہ ان کا 10 پوائنٹ کا تیر مرکز کے زیادہ  قریب تھا۔ ریشبھ یادو اور جیوتی سریش کی جوڑی نے کمپاؤنڈ مکسڈ زمرے میں قازقستان کو 156-154 سے شکست دی۔

ایشین گیمز کے سابق گولڈ میڈلسٹ ابھیشیک ورما نے کمپاؤنڈ انفرادی مقابلے میں موہت دیشوال کے خلاف مقابلے مین جگہ بناکر اپنے پہلے تمغے کو یقینی بنایا تھا۔ عالمی چمپئن شپ میں تین بار چاندی کا تمغہ جیتنے والی جیوتی نے بھی کمپاؤنڈ زمرے کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

Recommended