Urdu News

اے ایف سی ویمن ایشین کپ انڈیا 2022 کا آئندہ ایڈیشن 20 جنوری سے 6 فروری تک ہوگا

The next edition of AFC Women's Asian Cup India 2022

نئی دہلی ، 28 جنوری (انڈیا نیرٹیو)

 کنفیڈریشن آف ایشین فٹ بال (اے ایف سی) اور مقامی آرگنائزنگ کمیٹی (ایل او سی) نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی کہ اے ایف سی ویمن ایشین کپ ہندوستان 2022 کا آئندہ ایڈیشن 20 جنوری سے 6 فروری تک ہوگا۔ 

یادرہے کہ 2018 میں اردن میں کھیلا جانے والا یہ ٹورنامنٹ بہت کامیاب رہاتھا۔ مغربی زون میں پہلی بار منعقد ہونے کے بعد ، اسے ایک کامیاب ٹورنامنٹ کے طور پر بڑے پیمانے پر سراہا گیا تھا۔ 

اے ایف سی ویمن ایشین کپ انڈیا 2022 میں ایشیاءکی ٹاپ 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ وہ تین گروہوں میں منقسم ہیں۔ اس 18 روزہ مقابلے میں کم سے کم 25 میچ کھیلے جائیں گے اور آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

 ٹورنامنٹ کے پچھلے ایڈیشن میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔ یہ ٹورنامنٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مشترکہ میزبان فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 کے کوالیفائر کے طور پر بھی کام کرے گا۔ 

Recommended