Urdu News

اولمپک مشعل ٹوکیو پہنچی، 106 دن میں 46 صوبوں کا سفر کیا

اولمپک مشعل ٹوکیو پہنچی

ایک سال کی تاخیر کے بعد، 106 دن میں 46 صوبوں میں سفر کرنے کے بعد، اولمپک مشعل اولمپک کھیلوں سے پہلے بالآخر جمعہ کو ٹوکیو پہنچی۔

"ہوپ لائٹس آور وے" کے بینر تلے سفر کرتے ہوئے کوما زاوا اولمپک پارک اسٹیڈیم میں ایک تقریبا میں مشعل کا استقبال کیا گیا جواولمپک کھیلوں ٹوکیو1964 کے لئے بنایا گیا تھا۔ تقریب کے ساھ ہی اولمپک مشعل ریلے کا ٹوکیو    مرحلہ شروع ہو گیا۔

اولمپکس ڈاٹ کام کے مطابق، ٹوکیو کے گورنر کو ئیکے یوریکو نے کہا، "میں ان تمام لوگوں سے دلی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مشعل کے ریلے کو کامیاب بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔ ہم پورے جاپان میں لوگوں کی مدد سے اور بہت ہی آسانی سے ان مشکل حالات کو دور کرنے میں اہل ہیں"

مشعل کو تین بار کے پیرالمپک  نشانے باز تاگوچی اکی نے پوڈیم تک پہنچایا۔ ی تاگوچی کے لیے یہ ایک خاص لمحہ تھا، کیوں کہ  106 دنوں کے بعد  انہوں نے جشن کا چراغ جلایا۔اس سال 25مارچ کو فوکو شیما میں ٹوکیو 2020اولمپک مشعل ریلے کو پھر سے شروع کیا گیا تھا۔تاگوچی نے کہا

تاگوچی نے کہا، "میں یہ محسوس کرسکتا ہوں کہ مشعل برداروں نے (شعلے کے ساتھ چلنے میں ) بہت سوچا ہے ، کچھ  عزم کیس اتھ دوڑے جب کہ  دیگر کے حصہ لینے کے لیے الگ الگ ذاتی وجوہات تھے۔

تاگوچی کے ساتھ ٹوکیو کے ایک سابق جاپانی پیشہ ور ٹینس کھلاڑی شوزو ماتسواوکا بھی تھے جو سال بھر کی تاخیر کے باوجود اولمپک مشعل کو امید کی مثال کے طور پر دیکھ رہے تھے۔

 انہوں نے کہا، "کھیلوں کے التوا کے بعد ہم نے اپنے دلوں میں رکاوٹ محسوس کی، لیکن مشعل نے ہمت نہیں ہاری۔ تمام تر مشکلات کے باوجود، مشعل  جاپانی لوگوں اور دنیا بھر کے لوگوں کے خیالات کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جا رہی ہے اب یہ یہاں آ گی اہے۔ میں لوگوں کے خیالات کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

 قابل ذکر ہے کہ ریلے کے متعارف ہونے کے بعد سے  اب تک کئی بار اس کا راستہ بدلا گیا نیا راستہ بنایا گیا  اور عوامی پاکروں میں عوام سے دور اس کا انعقاد کیا گیا ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے لئے مشعل کیسے آئے گی۔  ٹوکیو  میں   اسٹیڈیموں میں  شائقین کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ غیر ملکی شائقین کی آمد پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

اولمپکس کا انعقاد 23 جولائی سے 8 اگست تک ہوگا جب کہ ٹوکیو میں ہنگامی صورت حال 12 جولائی سے 22 اگست تک  نافذ رہے گی۔

Recommended