Urdu News

آئی پی ایل فرنچائزی میں بکنے والے کھلاڑیوں کی قیمت جان کر ہوجائیں گے حیران

آئی پی ایل فرنچائزی میں بکنے والے کھلاڑیوں کی قیمت جان کر ہوجائیں گے حیران

دھونی،جڈیجہ، وراٹ، روہت اور وینکٹیش ائیرکو ان کی آئی پی ایل فرنچائز ی نے رکھا  برقرار

آئی پی ایل چیمپئن چنئی سپر کنگس فرنچائزی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے لیے رویندرجڈیجہ، مہندر سنگھ دھونی، ریتوراج گائیکواڈ، معین علی کو ٹیم میں برقرار رکھا ہے۔اس کے علاوہ بڑے کرکٹ کھلاڑیوں میں، رائل چیلنجرس بنگلورنے وراٹ کوہلی کو، ممبئی انڈینس نے روہت شرما اور جسپریت بمراہ کو، سن رائزرس حیدرآباد نے کین ولیمسن کو ریٹین رکھا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کولکاتہ نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے سنیل نارائن، آندرے رسل، ورون چکرورتی، وینکٹیش ائیر کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔آئی پی ایل کی تاریخ کے تیز ترین بولر عمران ملک کو حیدرآباد فرنچائزی کی جانب سے ریلیز کیے جانے کا سب سے زیادہ امکان ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس میگا نیلامی میں اس کشمیری کھلاڑی کو اچھی خاصی رقم کاامکان ہے۔

فرنچائز ی کے ذریعہ ریٹین کئے گئے کھلاڑی

چنئی سپر کنگس: رویندر جڈیجہ، ایم ایس دھونی، ریتوراج گائیکواڑ، معین علی۔

کولکاتا نائٹ رائیڈرس: سنیل نارائن، آندرے رسل، ورون چکرورتی، وینکٹیش ائیر

سن رائزرس حیدرآباد: کین ولیمسن

ممبئی انڈینس: روہت شرما، جسپریت بمراہ

رائل چیلنجرس بنگلور: وراٹ کوہلی، گلین میکسویل

دہلی کیپٹلس: رشبھ پنت، پرتھوی شا، اکشر پٹیل، اینریک نورٹجے

راجستھان رائلس: سنجو سیمسن

غور طلب ہے کہ 2022 کے سیزن سے 10 ٹیموں کی لیگ ہوگی۔ حال ہی میں، آئی پی ایل نے نیلامی پرس کو بڑھا کر 90 کروڑ روپے کر دیا تھا۔ موجودہ فرنچائزی  زیادہ سے زیادہ چار کھلاڑیوں کو ریٹین رکھ سکتی ہیں، جبکہ دو نئی بے نام فرنچائزی  لکھنؤ اور احمد آباد، اصل آٹھ ٹیموں کے ریٹین کرنے کے بعد پلیئر پول سے تین تین کھلاڑی خرید سکتی ہیں۔

Recommended