کرکٹ: متحدہ عرب امارات آئی پی ایل 2021 ٹورنامنٹ کے باقی میچوں کی ستمبر اکتوبر میں میزبانی کرے گا۔بھارت میں کرکٹ کے کنٹرول بورڈ، بی سی سی آئی نے اعلان کیا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ، IPL-2021کے باقی میچ اِس سال ستمبر-اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔
بی سی سی آئی کے جنرل سکریٹری جے شاہ نے کل ایک بیان میں کہا ہے کہ بورڈ کی خصوصی جنرل میٹنگ میں بھارت میں ستمبر اکتوبر میں مانسون سیزن کے پیشِ نظر فیصلہ کیا ہے کہIPL کے باقی میچT-20 ورلڈ کپ سے پہلےUAE میں کھیلے جائیں گے۔اِن کے لیے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اِس سال کےIPL میں ابھی 31 میچ باقی ہیں۔
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کا بقیہ سیزن رواں سال ستمبر تا اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ یہ فیصلہ ہفتہ کے روزبورڈآف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک خصوصی جنرل باڈی اجلاس میں لیا گیا۔
بی سی سی آئی نے مردوں کے ٹی۔20 ورلڈ کپ کی میزبانی کے لئے آئی سی سی سے مناسب وقت میں توسیع کا مطالبہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، جو بنیادی طور پر اکتوبر کے وسط سے لے کر 14 نومبر کے درمیان میں ہندوستان میں ہونے والا ہے۔
ہفتہ کے روز جاری ایک پریس ریلیز میں ، بی سی سی آئی نے کہا ،”ہندوستان میں مانسون سیزن کے پیش نظر ہفتہ کے روز بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) اس سال ستمبر ۔اکتوبر کے مہینے میں متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) میں ویﺅانڈین پریمیر لیگ۔ 2021 سیزن کے باقی میچوں کو مکمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح ہو کہ باقی آئی پی ایل کے لئے محدود ونڈو میں بی سی سی آئی کے سامنے کئی رکاوٹیں ہیں۔ پہلے ، انگلینڈ میں بھارت کی پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 ستمبر کو مانچسٹر میں اختتام پذیر ہوگی۔ اس کے ایک ہفتے کے اندر ہی انگلینڈ کو بنگلہ دیش کا سفر کرنا ہے اور اس کے بعد پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز اکتوبر کے وسط تک جاری رہنے کی امید ہے۔ آئی پی ایل میں شامل ایک درجن سے زیادہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی سے کئی فرنچائزیوں کی پریشانی ہوگی۔
بی سی سی آئی کے سامنے دوسرا بڑا چیلینج کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) ہے ، جس نے جمعہ کے روز کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کے اعلان کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ 2021 ایڈیشن 28 اگست سے 19 ستمبر تک ہوگا۔ کئی اعلی کیریبین کھلاڑی اوردیگر بڑے نام والےغیر ملکی کھلاڑی اور کوچنگ عملہ شامل ہے۔
حالاں کہ بی سی سی آئی نے سی پی ایل کے ساتھ بات چیت شروع کی ہے اور ان کو اپنے پروگرام میں تبدیلی لانے کے لیے راضی کرنے کی کوشش کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کا انٹرنیشنل ڈومیسٹک سیزن جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا اور پاکستان کے خلاف سیریز سے بھرا ہوا ہے۔ سی پی ایل کے آغاز سے چار دن پہلے 24 اگست کوان کا گھریلو سیزن ختم ہونے والا ہے۔
قابل ذکرہے کہ جس وقت آئی پی ایل معطل کیاگیاتھا ، اس وقت چار پلے آف سمیت 31 میچز کھیلے جانے باقی تھے۔ بی سی سی آئی نے چاروں ٹیموں میں کووڈ۔ 19 پازیٹیو کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لیے آئی پی ایل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔