Urdu News

کھیلوں کے قومی دن کے موقعے پر ایتھلیٹ کے ساتھ بات چیت

، 6 وائی 20 سمٹ انڈیا کی افتتاحی تقریب میں وائی 20چوٹی کانفرنس کی تھیم ، لوگو اورویب سائٹ کاآغاز مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کریں گے

نئی دہلی،29 اگست، 2022/ کھیلوں کے قومی دن کے موقعے پر آج ملک گیر تقریبات منانے کے لیے تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نشتھ پرمانک نے ایتھلیٹ اور تندرستی کی علامتی شخصیتوں کے ساتھ بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DSSL.jpg

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کھیلوں کو مقبولیت دینے اور کھیلوں کی صلاحیت کو فروغ دینے کی  ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ این ای پی 2020 میں بھی کھیلوں کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے اور کھیلوں کو آموزش سے مربوط کیا گیا ہے۔ انہوں نےکہا کہ ہم کھیلوں اور اس کے مختلف پہلوؤں کو اسکول کے نصاب میں شامل کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ ہم کھلاڑیوں کو ترجیح دیتےہوئے قرض کا ایک قوی لائحہ عمل بھی شروع کر رہےہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیم کی وزارت نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت سے رائے طلب کی ہے جسے کھیلوں اور نوجوانوں سے متعلق موضوعات کی کتابوں میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002PWBS.jpg

اس کے علاوہ ، جناب ٹھاکر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ بھارت کو کھیلوں کا ایک مرکز بنایا جائے۔ اور کھیلوں کی ایک سپر پاور بنایا جائے جیساکہ وزیراعظم نے خاکہ پیش کیا تھا۔ مختلف بین  الاقوامی مقابلوں میں ہمارے ایتھلیٹس نے جن نتائج کا مظاہرہ کیا ہے اور حکومت کی طرف سے کھیلو انڈیا اور ٹی او پی ایس جیسی مختلف اسکیموں کے ذریعے مدد دی جا رہی ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ اگر ہم مل کر کام کریں تو بھارت کو کھیلوں کی سپر پاور بنا سکتے ہیں جس کا کہ وہ مستحق ہے۔

خوراک کے ماہر لیوک کوشینو بھی کمیٹی

سی ڈبلیو جی 2022 میں سونے کا تمغہ جیتنے والی مکے باز نکہت زریں . سی ڈبلیو جی 2022 میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پیرا ٹی ٹی کھلاڑی  بھوینا پٹیل. سابقہ پہلوان اور موٹیویشنل اسپیکر سنگرام سنگھ  نیز مجموعی طرز زندگی. اور خوراک کے ماہر لیوک کوشینو بھی کمیٹی میں موجود تھے۔ بھارت میں موجودہ دور میں ایک ایتھلیٹ ہونے کا کیا طلب ہے. اس بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے نکہت نے کہا کہ ٹی او پی ایس پروگرم کے تحت  مجھے مدد دی گئی ہے. جس کے تحت کھیلوں کی تربیت کے لیے درکار ہر چیز کے لیے رقم دی گئی ہے۔

لہذا مجھے اس بارے میں فکر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے. کہ میں اپنے اگلے مقابلے، تربیت یا ساز و سامان کے لیے کس طرح رقم مہیا کرتی ہوں۔ آج ہمارے پاس مدد کا یہ وسیلہ موجود ہے. اور  بھارت میں ایتھلیٹ بننے کا یہ ایک بہترین وقت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KRRL.jpg

اس پروگرام میں دوسرے فٹ انڈیا اسکول کوئز کے آغاز کا بھی اعلان کیا گیا ۔ جس کے پہلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلے کےلیے اسکولوں کا رجسٹریشن 3 ستمبر، 2022 کو شروع ہوگا اور یہ 15 اکتوبر ، 2022تک جاری رہے گا۔ اس کوئزکے تحت مجموعی طور پر 3.25 کروڑ روپے کے انعامات دیئے جاتے ہیں۔

Recommended